10:20 am
عالمی منڈی میں خام تیل اور ایل این جی کی بڑھتی قیمتوں نے ملکی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

کراچی(نیوزڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل اور ایل این جی کی بڑھتی قیمتوں نے ملکی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں خام تیل کے نرخ گزشتہ تین برس کی بلند سطح پر ہیں،اس وقت برینٹ خام تیل کے نرخ83ڈالر جب کہ ڈبلیو ٹی آئی کے نرخ79ڈالر فی بیرل کی سطح پر ہیں جو کہ ستمبر2018کے بعد کی بلند ترین سطح ہے،
دوسری جانب ایل این جی کے نرخ بھی 56ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر ہیں۔عالمی منڈی میں خام تیل اورایل این جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے معیشت کیلئے خطرہ کھڑا کردیا ہے ۔پاکستان کے مجموعی در آمدی بل میں پٹرولیم مصنوعات کا شیئر لگ بھگ9فیصد بنتا ہے جبکہ خام تیل اور ایل این جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر اس میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے ،ایل این جی کے نرخوں میں اضافے اور در آمد میں تاخیر کے باعث اس وقت سندھ میں غیر بر آمدی صنعتوں،نجی بجلی گھروں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ،سی این جی کی قیمت 185روپے کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے بعد اکثر سی این جی اسٹیشنز مالکان نے گیس پلانٹ بند کردیے ہیں جب کہ صارفین کی ایک بڑی تعداد بھی سی این جی سے پٹرول کی جانب منتقل ہوگئی ہے ۔سی این جی کی بندش کے باعث بھی پٹرو ل کی کھپت میں اضافے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں پٹرول کی در آمد بڑھ سکتی ہے اور در آمدی بل کی مد میں مزید زرمبادلہ درکار ہوگا،عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ میں اضافے کے باعث ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جس کے نتیجے میں مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا۔معاشی تجزیہ نگاروں کے مطابق عالمی سطح پر توانائی اور غذائی اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں نہ صرف حکومت کیلئے پریشان کن ہیں بلکہ ملک کی معاشی ترقی کیلئے بھی ایک سنگین خطرہ ہیں۔

تازہ ترین خبریں

عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں اضافے کے بعد مسلسل چوتھی بار پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر نا پڑ گیا،پریشان کن خبر آگئی

خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا نکاح کس ملک میں ہو گیا، دولہا کون ہے؟ تصاویر بھی لیک ہو گئیں

شدید سردی کی پہلی لہر آگئی ، ملک بھر کے کن کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی آگئی

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر