10:58 am
16اکتوبر سےپیٹرولیم مصنوعات میں 7کی بجائے 11روپے کا اضافہ ،غریب عوام پر مہنگائی کا بم پھوڑنے کی تیاریاں

16اکتوبر سےپیٹرولیم مصنوعات میں 7کی بجائے 11روپے کا اضافہ ،غریب عوام پر مہنگائی کا بم پھوڑنے کی تیاریاں

10:58 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے کی بجائے 11 روپے کا اضافہ ہونے کا امکان، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے 16 اکتوبر سے پٹرول 8 روپے، ڈیزل 11 روپے مہنگے ہونے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں 16 اکتوبر سے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ یکم اکتوبر سے عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 دنوں کے دوران 12 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ہے اور اگلے تین روز تک قیمتوں میں اضافے کا رحجان برقرار رہنے کا امکان ہے،البتہ دیکھنا یہ ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات 
کی قیمتوں میں کم سے کم اضافے کے لیے کتنی سبسڈی دیتی ہے۔پٹرول کی قیمت 8 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 11 روپے فی لیٹر بڑھائے جانے کا امکان ہے۔اضافے کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر سے ہو گا۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے سے 8 روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔ وزارت خزانہ نے یکم اکتوبر سے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 82 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔یوں پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 127 روپے 30 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 99 روپے 51 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 4 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 31 پیسے مقرر کر دی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا، یہ قیمتیں 15 اکتوبر تک نافذ العمل رہیں گی۔ دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم بڑھانے سے حکومت کو 2 ارب روپے کا نقصان ہوا، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کم ہو کر دو، ڈھائی روپے پر آگئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ گئی ہیں۔ خطے کےمقابلےمیں پٹرول کی قیمتیں پاکستان میں کم ہیں۔ کورونا کی صورتحال نے پاکستان کو متاثر کیا، غریب کو سبسڈی دیں گے۔

تازہ ترین خبریں

قبل از وقت الیکشن ، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی عمران خان کی حمایت کر دی، حکومت میں آنے کا ساراملبہ کس پر ڈال دیا؟ بڑی خبر

قبل از وقت الیکشن ، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی عمران خان کی حمایت کر دی، حکومت میں آنے کا ساراملبہ کس پر ڈال دیا؟ بڑی خبر

لانگ مارچ کی نوبت ہی نہیں آئیگی، اب تک کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

لانگ مارچ کی نوبت ہی نہیں آئیگی، اب تک کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے شیخ رشید اور عمران خان کو براہ راست ق ت ل کی دھمکی ، سابق وزیرداخلہ نے بڑادعویٰ کر دیا

مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے شیخ رشید اور عمران خان کو براہ راست ق ت ل کی دھمکی ، سابق وزیرداخلہ نے بڑادعویٰ کر دیا

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں شدید برفباری شروع ہو گئی ، سڑکیں بند، درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں شدید برفباری شروع ہو گئی ، سڑکیں بند، درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں

مسلم لیگ (ن)کا ہر روز ایک استعفیٰ آئیگا، خبر نے ن لیگیوں پر بجلیاں گرا دیں

مسلم لیگ (ن)کا ہر روز ایک استعفیٰ آئیگا، خبر نے ن لیگیوں پر بجلیاں گرا دیں

میری خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

میری خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا