02:27 pm
بھنگ کا ایک بیج 12ڈالر کا ، 95ارب ڈالر کا بزنس، بڑے بڑے پاکستانی سرمایہ کار میدان میں آگئے

بھنگ کا ایک بیج 12ڈالر کا ، 95ارب ڈالر کا بزنس، بڑے بڑے پاکستانی سرمایہ کار میدان میں آگئے

02:27 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھنگ کا ایک بیج 12ڈالر کا ، 95ارب ڈالر کا بزنس، بڑے بڑے پاکستانی سرمایہ کار میدان میں آگئے ۔۔ اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے بھنگ کی کاشت کیلئے4 جگہوں کی منظوری دے دی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ بھنگ کے منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے بڑی تعداد میں لوگ آگئے، بھنگ کے ایک بیج کی قیمت12 ڈالر
اور ایک لیٹر سی بی ڈی آئل 10ہزار ڈالر کا ہے،‏‏2025 تک بھنگ کی عالمی مارکیٹ 95 ارب ڈالرتک پہنچ جائے گی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، پی سی ایس ‏آئی آرحکام نے کمیٹی کو بھنگ کی پیداوار کے منصوبے پر بریفنگ میں بتایا کہ بھنگ کو صنعتی اورادویات میں ‏استعمال کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ اےاین ایف نے بھنگ ‏کی کاشت کیلئے4 سائٹس کی منظوری دے دی ہے، گجرخان میں صنعتی مقاصد کیلئے100 ایکڑ کاشت شروع کریں گے، روات میں ادویات میں استعمال ‏کیلئے بھنگ کی کاشت شروع کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بھنگ کے ایک بیج کی قیمت12 ڈالر ہے، ایک لیٹر سی بی ڈی آئل کی قیمت 10ہزار ڈالر ہے،‏‏ 2025 تک بھنگ کی عالمی مارکیٹ 95 ارب ڈالرتک پہنچ جائے گی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ دسمبر تک ملک میں بھنگ کی کاشت کی پالیسی آجائے گی۔اس سے قبل 30 ستمبر کو وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے سرکاری سطح پر بھنگ کی کاشت کے منصوبے کا افتتاح کیا تھا، انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر5 ایکڑ پر بھنگ کاشت کی جائے گی، بھنگ کا تیل ادویات میں استعمال ہوتا ہے، بھنگ کے ایک ایکڑ فصل سے10 لیٹر کی پیداوار ہوتی ہے۔ حکومت اس فصل کا مثبت استعمال کرنے پر عملدرآمد کرائے گی،پاکستان کی آب وہوا بھنگ کی فوصل کاشت کیلئے سازگار ہے، اربوں ڈالر کی مارکیٹ میں جلد ازجلد شامل ہونا ترجیح ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی اور وزارت سائنس کا ذیلی ادارہ پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ دونوں مشترکہ طور پر آزمائشی پراجیکٹ پر کام کریں گے، 3 سال میں 5 ایکٹر پر بھنگ کاشت کی جائے گی، موٹروے کے قریب ابتدائی طور پر کلیام کے علاقے میں ایک ایکڑ پر بھنگ کی کاشت شروع کردی ہے۔

تازہ ترین خبریں

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا