02:20 pm
ڈالر 175یا 180،اچانک قیمت میں کتنا  اضافہ ہوگیا؟ہوش اڑ دینے والی خبر آگئی

ڈالر 175یا 180،اچانک قیمت میں کتنا اضافہ ہوگیا؟ہوش اڑ دینے والی خبر آگئی

02:20 pm

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھوتا ہوا نئی ریکارڈز بنا رہاہے جس کی وجہ سے روپے کی قدر کو شدید نوعیت کے دھچکے لگ رہے ہیں اور وہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے
۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اب تک 63 پیسے کا اضافہ ہو چکاہے جس کے بعد ڈالر 174 روپے کی نئی بلند ترین سطح عبور کرتے ہوئے174.10روپے کا ہو گیاہے ۔
دوسری جانب آئی ایم ایف کے مطالبات، پٹرول کی قیمت 200 روپے تک پہنچ جانے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق معروف ماہر معیشت ڈاکٹر اشفاق حسن نے بدھ کے روز نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے 8 بجے کے پروگرام "ندیم ملک لائیو" میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا کہ مذاکرات کیلئے واشنگٹن آنے سے قبل ڈالر 172 روپے کا کر کے آئیں۔ڈاکٹر اشفاق حسن کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ مزید جھٹکوں کیلئے تیار رہیں کیوںکہ آئی ایم ایف فی لیٹر پٹرول پر 30 روپے لیویز اور 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ بھی کر رہا ہے، جس سے پٹرول کی قیمت 200 روپے تک چلی جائے گی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کم آمدن والوں کیلئے پٹرول پر سبسڈی پلان بنانے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدار ت پارٹی رہنماوٴں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال اور مہنگائی کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کم آمدن والوں کو پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی پلان بنانے کی ہدایت کی، یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے مہنگائی میں ریلیف دینے کیلئے بھی کم آمدنی والوں کو سبسڈی دی جائے گی۔ اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹرسائیکل ، رکشہ اور عوامی سواری کوپٹرول پر سبسڈی دینے کا پلان آئندہ ہفتے پیش کیا جائے گا۔مہنگائی میں کمی کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ سندھ میں اس وقت سب سے زیادہ مہنگائی ہے، سندھ میں آٹے کی قیمت نیچے نہیں آرہی، انشاء اللہ سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی، ایک ہفتے میں مہنگائی میں کمی آجائے گی۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف 20 اکتوبر سے سڑکوں پر آنے کا پروگرام تشکیل دے دیا ہے، صدر ن لیگ اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے اعلی سطحی اجلاس میں عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے راست اقدام کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، پارٹی کے چاروں صوبائی، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک گیر احتجاج کے لیے ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی۔20 اکتوبر سے ملک بھر میں احتجاج کے آغاز کا فیصلہ، صوبوں اور اضلاع میں پارٹی عہدیداروں کو اجتجاج کی کال دے دی گئی،اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنا پہلا احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی میں کرے گی،ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے اشتراک عمل کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

تازہ ترین خبریں

گندا کھیل تواب شروع ہواہے۔۔ بہت کچھ سامنے آنےوالاہے ۔۔ وزیراعظم ہاؤس کے کچن کی بھی ویڈیو ہونے کا انکشاف

گندا کھیل تواب شروع ہواہے۔۔ بہت کچھ سامنے آنےوالاہے ۔۔ وزیراعظم ہاؤس کے کچن کی بھی ویڈیو ہونے کا انکشاف

بھنگ والا پیزا کھاؤ ۔۔ سرور میں آجاؤ۔ بھنگ کے پکوڑوں کے بعد اب 'بھنگ والا پیزا' کھائیں،کہاں سے ملتا ہے؟ جانیے

بھنگ والا پیزا کھاؤ ۔۔ سرور میں آجاؤ۔ بھنگ کے پکوڑوں کے بعد اب 'بھنگ والا پیزا' کھائیں،کہاں سے ملتا ہے؟ جانیے

پیسے ختم۔۔ تنخواہیں اورپنشن کیلئے بھی پیسے نہیں۔۔۔ سرکاری ملازمین کے ہوش اڑا دینےوالی خبر ۔کیاہونےوالاہے؟جانیے تفصیل

پیسے ختم۔۔ تنخواہیں اورپنشن کیلئے بھی پیسے نہیں۔۔۔ سرکاری ملازمین کے ہوش اڑا دینےوالی خبر ۔کیاہونےوالاہے؟جانیے تفصیل

غربت نہیں غریب مکاؤ ۔۔۔ عوام کو 11ہزارو ولٹ کا جھٹکا لگادیاگیا،بجلی کی قیمتوں میں 5روپے فی یونٹ اضافہ

غربت نہیں غریب مکاؤ ۔۔۔ عوام کو 11ہزارو ولٹ کا جھٹکا لگادیاگیا،بجلی کی قیمتوں میں 5روپے فی یونٹ اضافہ

ڈیلی ویجز ملازمین کی سُن لی گئی ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

ڈیلی ویجز ملازمین کی سُن لی گئی ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

خام تیل کی قیمتیں پھر قابو سے باہر ہو گئیں،ہوشربا اضافے کا امکان،خدشہ ظاہر کر دیا گیا

خام تیل کی قیمتیں پھر قابو سے باہر ہو گئیں،ہوشربا اضافے کا امکان،خدشہ ظاہر کر دیا گیا

سکول بند ہونے کے بعد امتحانات بھی منسوخ کر دیئے گئے ، والدین اور طلبا کیلئے پریشان کن خبر آگئی

سکول بند ہونے کے بعد امتحانات بھی منسوخ کر دیئے گئے ، والدین اور طلبا کیلئے پریشان کن خبر آگئی

موٹروے بند۔۔۔؟ موٹروے پر سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھیں

موٹروے بند۔۔۔؟ موٹروے پر سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھیں

ایک تیر سے دو شکار، پیپلزپارٹی نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرا دیں

ایک تیر سے دو شکار، پیپلزپارٹی نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرا دیں

1800میں خریدی گئی انگوٹھی کی اصل مالیت کتنے کروڑ نکلی؟خاتون راتوں رات امیر ہو گئی

1800میں خریدی گئی انگوٹھی کی اصل مالیت کتنے کروڑ نکلی؟خاتون راتوں رات امیر ہو گئی

43سال امریکی قید میں رہنے والے شخص کیلئے ہمدردی میں چلائی گئی مہم میں لاکھوں ڈالرز کا فنڈ اکٹھا کر لیاگیا

43سال امریکی قید میں رہنے والے شخص کیلئے ہمدردی میں چلائی گئی مہم میں لاکھوں ڈالرز کا فنڈ اکٹھا کر لیاگیا

گرج چمک کیساتھ بارشیں اور برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

گرج چمک کیساتھ بارشیں اور برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

قیمتوں میں 400روپے کی کمی ! آخرکار حکومت نے بڑا ریلیف دیدیا