12:04 pm
پیٹرول کی قیمتوں میں 20روپے تک کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

پیٹرول کی قیمتوں میں 20روپے تک کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

12:04 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹرسائیکل والوں کو پیٹرول ریلیف کی فراہمی کے لیے پیٹرولیم ڈویژن نے سفارشات تیار کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن حکام کی جانب سے تیار کی گئی سفارشات میں کہا گیا کہ اس پالیسی میں لوئر مڈل کلاس کو فوکس کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں صرف کم آمدن والے موٹرسائیکل مالکان کو ریلیف دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
سمری میں تجویز پیش کی گئی کہ موٹرسائیکل مالکان کو 10 سے 20 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے۔پٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق سبسڈی پی ایس او کارڈ کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔ صارف کے اکاؤنٹ میں بھی سبسڈی کی رقم بھیجی جا سکتی ہے۔ آمدن ، رہائش اور خاندان کے افراد کا ڈیٹا نادرا سے لیا جائے گا۔ ماہانہ 35 سے 40 ہزار روپے سے زائد آمدن والے سبسڈی کے لیے نا اہل ہوں گے۔ملک میں تین کروڑ موٹرسائیکل رجسٹرڈ ہیں جن میں سے پونے دو کروڑ آن روڈ ہیں۔ کمرشل موٹرسائیکل چلانے والوں کو سبسڈی نہ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ صرف 30 سے 35 سال سے زائد عمر کے افراد کو ہی سبسڈی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق فیصلے سے قومی خزانے پر سالانہ 20 سے 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔پیٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق پلان کی کامیابی کی صورت میں سبسڈی کا دائرہ کار بڑھایا جا سکتا ہے۔کوشش ہے کہ سفارشات پر جلد سے جلد عملدرآمد کیا جائے۔سفارشات کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان ہی دیں گے۔ یاد رہے کہ 16 اکتوبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے12روپے تک کا ہوشربا اضافہ کیا تھا۔ وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں 9 روپے سے 12روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، حکم نامہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 44پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت134روپے48پیسےمقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں10روپے95پیسے کا اضافہ کے بعد نئی قیمت 110روپے 26پیسے ہوگئی۔وزارت خزانہ کی جانب سے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں8روپے84پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت108روپے35 پیسے ہوگئی۔ پیٹرول کی قیمت میں اس قدر اضافے پر عوام کی جانب سے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کم آمدن والوں کے لیے پیٹرول پر سبسڈی پلان بنانے کی ہدایت کی تھی۔

تازہ ترین خبریں

اسلام آباد میٹرواسٹیشن سے ملنے والی بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں۔۔؟باپ نے قتل کیو کیوں،گرفتار ملزم باپ نے انکشافات نے تہلکہ مچادیا

اسلام آباد میٹرواسٹیشن سے ملنے والی بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں۔۔؟باپ نے قتل کیو کیوں،گرفتار ملزم باپ نے انکشافات نے تہلکہ مچادیا

سہاگ رات کو لڑائی۔۔۔؟ ۔۔شادی کے اگلے ہی دن دولہا دلہن کی لاشیں کہاں سے اور کس حالت میں ملیں ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

سہاگ رات کو لڑائی۔۔۔؟ ۔۔شادی کے اگلے ہی دن دولہا دلہن کی لاشیں کہاں سے اور کس حالت میں ملیں ۔۔ انتہائی افسوسناک خبر

تیز ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،شدید بارشوںکا الرٹ جاری کردیا گیا

تیز ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،شدید بارشوںکا الرٹ جاری کردیا گیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا سیاسی اتحاد ہوا تو وزیراعظم کون ہو گا؟بڑی خبر آگئی

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا سیاسی اتحاد ہوا تو وزیراعظم کون ہو گا؟بڑی خبر آگئی

گیس کی شدید بحران۔۔۔پورے سندھ میں گیس ڈھائی ماہ کیلئے بند ۔۔ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر

گیس کی شدید بحران۔۔۔پورے سندھ میں گیس ڈھائی ماہ کیلئے بند ۔۔ پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی خبر

سعودی عرب جانے ناممکن۔۔بڑی پابندی عائد ۔۔ سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

سعودی عرب جانے ناممکن۔۔بڑی پابندی عائد ۔۔ سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

دسمبر سے فروری کب اور کتنی بارشیں متوقع ہیں؟موسمیاتی ادارے نے رواں موسم سرماسے متعلق تفصیلی پیشنگوئی کر دی

دسمبر سے فروری کب اور کتنی بارشیں متوقع ہیں؟موسمیاتی ادارے نے رواں موسم سرماسے متعلق تفصیلی پیشنگوئی کر دی

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ہی ساتھیوں کے پول کھول دیئے ، قیادت نے سینئر رہنما کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،سنگین الزامات عائد

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ہی ساتھیوں کے پول کھول دیئے ، قیادت نے سینئر رہنما کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا،سنگین الزامات عائد

کورونا وائرس کی خطرناک ترین قسم ’اومیکرون‘سے بچائوکیلئے شہریوں کو کیا کرنا ہو گا؟ این سی او سی نے نئی ہدایات جاری کردیں

کورونا وائرس کی خطرناک ترین قسم ’اومیکرون‘سے بچائوکیلئے شہریوں کو کیا کرنا ہو گا؟ این سی او سی نے نئی ہدایات جاری کردیں

پاکستانیوں کی جیبوں سے اربوں روپے نکالنے کا پروگرام۔۔ فون کال پر ٹیکس ۔۔۔۔ عوام کیلئے بری خبر۔۔

پاکستانیوں کی جیبوں سے اربوں روپے نکالنے کا پروگرام۔۔ فون کال پر ٹیکس ۔۔۔۔ عوام کیلئے بری خبر۔۔

بھارت سے پاکستان آنیوالی خاتون نے اسلام قبول کرکے لاہور کے شہری سے شادی کرلی،بھارتی واپسی پر اس کے ساتھ کیا ہوا۔۔ جانیے تفصیل

بھارت سے پاکستان آنیوالی خاتون نے اسلام قبول کرکے لاہور کے شہری سے شادی کرلی،بھارتی واپسی پر اس کے ساتھ کیا ہوا۔۔ جانیے تفصیل

تبدیلی۔۔۔۔ حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گئیں نیوزی لینڈ کی حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گ

تبدیلی۔۔۔۔ حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گئیں نیوزی لینڈ کی حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گ

سینیٹر ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کب ہو گا ؟ الیکشن کمیشن نےشیڈول جاری کر دیا

سینیٹر ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن کب ہو گا ؟ الیکشن کمیشن نےشیڈول جاری کر دیا

5جی سے بھی زیادہ  سپیڈ ۔۔۔۔ معروف اداکارہ کے ہاں شادی کے5ماہ بعد ہی بچے کی پیدائش،نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا

5جی سے بھی زیادہ سپیڈ ۔۔۔۔ معروف اداکارہ کے ہاں شادی کے5ماہ بعد ہی بچے کی پیدائش،نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا