11:55 am
انٹربینک میں ڈالر کتنا سستا ہو گیا؟ کاروبار کے آغاز پر ہی روپیہ ڈالر پر بھاری پڑ گیا

انٹربینک میں ڈالر کتنا سستا ہو گیا؟ کاروبار کے آغاز پر ہی روپیہ ڈالر پر بھاری پڑ گیا

11:55 am

کراچی (ماینٹرنگ ڈیسک ) انٹربینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہو گیا، آج ڈالر 175.04 روپے سے شروع ہوا تھا جہاں دن کے آغاز کے کچھ دیر بعد ہی ڈالر کی قیمت 14 پیسے گھٹ گئی ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق  14 پیسے کمی کے بعد
ڈالر 174 روپے 90 کا ہو گیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ صبح ڈالر 174 روپے 30 پیسے سے شروع ہوا تھا جو شام تک 70 پیسے اضافے کے بعد 175 روپے 04 پیسے پر بند ہوا تھا ۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ واں مالی سال افراط زر کی شرح 7 سے 9 فیصد رہنے کا امکان ہے جب کہ معاشی ترقی کی شرح 4 سے 5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔اسٹیٹ بینک نے مالی سال 21-2020 کی سالانہ معاشی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں مالی سال2020-21ء کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، مالی سال21ء میں پاکستانی معیشت بحال ہوئی اور حقیقی جی ڈی پی کی نمو بڑھ کر3.9فیصد تک پہنچ گئی۔زیادہ اہم بات یہ ہے کہ معاشی سرگرمی میں اس توسیع کے ساتھ جاری کھاتے کا توازن 10برس کی کم ترین سطح پر آ گیا جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں کافی اضافہ ہوا۔ سال کے دوران عمومی صارف اشاریہ قیمت( CPI) مہنگائی بھی معتدل ہو گئی جس کا اہم سبب غیرغذائی اور غیر توانائی اشیا کی نسبتاً مستحکم قیمتیں تھیں۔ تاہم رسدی چیلنجز کی وجہ سے قیمتوں کی مجموعی خصوصاً غذائی اشیا کی قیمتوں کی سطح بلند رہی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی بحالی میں کووڈ کی وبا کے زبردست انتظام کے ساتھ اس کے معاشی نمو اور آمدنیوں پر اثرات سے نمٹنے کے حوالے سے فوری اور برہدف زری اور مالیاتی اقدامات سے بھی مدد ملی۔حکومت نے معاشی تحریک پیکیج کے ذریعے جی ڈی پی کے تقریباً2فیصد تک برہدف مالیاتی اعانت فراہم کی، جس سے ہنگامی نقد رقوم کی منتقلیوں کے ذریعے 15 ملین سے زائد خاندانوں کو اعانت دی گئی۔مزید برآں، مالی سال21ء میں حکومت نے زراعت، مینوفیکچرنگ اور برآمدی شعبوں میں سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلیے متعدد ترغیبات دیں۔ مالی سال20ء میں کووڈ کے سبب سکڑاؤ کے پست اساسی اثر کی بدولت مالی سال 21ء میں بڑے پیمانے کی اشیا سازی میں14.9فیصد اضافہ درج کیا گیا۔زراعت کی نمو مالی سال20ء کے مقابلے میں کچھ کم رہی، تاہم، گندم، چاول اور مکئی کی پیداوار بڑھ کر تاریخی سطح تک پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک کی عارضی معاشی ری فنانس سہولت اور طویل مدتی فنانس سہولت جیسی رعایتی ری فنانس اسکیموں نے بھی سال کے دوران معین سرمایہ کاری قرضوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔کارکنوں کی ریکارڈ بلند ترسیلات زر اور برآمدی وصولیوں کے باعث جاری کھاتے کا خسارہ کافی سکڑ گیا اور وہ دورانِ سال اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ ذخائر میں 5.2 ارب ڈالر اضافے کا سبب بنا۔آئی ایم ایف اور قرض دینے والے دیگر کثیر فریقی اور دو طرفہ اداروں سے رقوم کی وصولی، طویل وقفے کے بعد یورو بانڈ کے اجرا اور روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے غیر مقیم پاکستانیوں سے ڈپازٹس اور سرمایہ کاری کی آمدن سے کافی بیرونی فنانسنگ دستیاب ہوئی۔ بلند برآمدات نے درآمدی ادائیگیوں میں نمایاں اضافے کو جزوی طور پر زائل کر دیا۔مالیاتی خسارہ جو گذشتہ سال جی ڈی پی کا 8.1 فیصد تھا ، زیرِ جائزہ سال میں 7.1 فیصد رہ گیا۔ ترقیاتی اخراجات بھی معمولی سے بحال ہوئے جو گذشتہ تین سال سے متواتر کم ہو رہے تھے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا  تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا