12:36 pm
پاکستان میںپیٹرول سستا ہونے میں کتنا وقت لگےگا؟حکومت نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

پاکستان میںپیٹرول سستا ہونے میں کتنا وقت لگےگا؟حکومت نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

12:36 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فواد چوہدری کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان آنے میں 2 ماہ کا وقت لگے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عالمی مارکیٹ میں
خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے اور پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کی امید کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں پر ردعمل دیا ہے۔ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ شکر ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوئی، پاکستان میں اس کے اثرات 2 ماہ بعد آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سعودی عرب کے شکر گزار ہیں کہ اس نے پاکستان کی مدد کی ہے اور تین ارب ڈالر دئیے ہیں، آئی ایم ایف کا معاہدہ آخری مراحل میں ہے اور اس کے اوپر کام شروع ہو چکا ہے،ان اقدامات کے نتیجے میں پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا۔دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے 15 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی نوید سنا دی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہوگئی ہے، تیل کی قیمت میں کمی کا اثر درآمدات اور قیمتوں پر ضرور پڑے گا۔ انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر72.91 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر یقینی طور پر درآمدات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑے گا۔مزمل اسلم نے مزید کہا کہ اللہ پاکستان پر مہربان ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پندرہ دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظر آئیں گے۔ واضح رہے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد کی نمایاں کمی آئی ہے جس کے بعد یہ قیمت گزشتہ ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز مارکیٹ کھلتے ہی خام تیل کی قیمت میں دس فیصد کی بڑی کمی نوٹ کی گئی جس کی وجہ کورونا وائرس کی سب سے تبدیل شدہ قسم کو قرار دیا جارہا ہے جسے جنوبی افریقا میں دریافت کیا گیا ہے۔ قیمت میں یہ کمی اپریل 2020ء کے مقابلے میں سب سے بڑی کمی ہے جو کہ ڈیڑھ سال بعد ہوئی ہے۔اس طرح صرف ایک ہی روز میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں ترین کمی ہوئی ہے جو دس فیصد تک ہے۔ دوسری جانب تیل کی زائد پیداوار بھی اس کمی کی ایک اہم وجہ قرار دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

امریکہ نے پاکستان کومعیشت کی بحالی کی یقین دہانی کرادی

امریکہ نے پاکستان کومعیشت کی بحالی کی یقین دہانی کرادی

ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

ساری قوم میرے ساتھ نکلے،سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ہیں،کپتان وزیراعظم شہباز شریف پربرس پڑے

سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

سازش کے تحت پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کر دیا گیا،عمران خان

شہباز شریف تیاری کرلوعمران خان کاقافلہ آرہاہے ،شاہ محمو دقریشی

شہباز شریف تیاری کرلوعمران خان کاقافلہ آرہاہے ،شاہ محمو دقریشی

موسمیاتی تبدیلیاں۔۔پاکستان کےلیے خطرے گھنٹی بج گئی

موسمیاتی تبدیلیاں۔۔پاکستان کےلیے خطرے گھنٹی بج گئی

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،بڑااعلان

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،بڑااعلان

سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

کوہاٹ جلسہ،ناقص انتظامات کرنیوالاٹھیکیدارگرفتار۔۔کس کوموردالزام ٹھہرادیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

دعا زہرہ اغوا کیس میں اہم پیش رفت۔۔۔بڑی گرفتاری ہوگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

حساس ادارے کی گاڑی پرفائرنگ ،اہلکارجاں بحق،کتنےا فرادزخمی ہوگئے ،صوبائی دارالحکومت سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

عمران خان کو عقل آ جاتی تو آدھی رات کو۔۔۔مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کرتی لڑکی کی ویڈیو وائرل وفاقی پولیس کا موقف بھی آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹادیاگیا،نیاایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادکس کوبنادیاگیا،نام سامنے آگیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا

انتظارکی گھڑیاں ختم۔۔۔عمران خا ن لانگ مارچ کی کال کب دیں گے ،کپتان نے آخرکاراعلان کردیا