11:44 am
اب 100روپے کی چیز 65روپے میں ملے گی، حکومت نے گھی ، تیل اورآٹے پر تاریخی سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گھی، تیل اور آٹا 35 فیصد کم قیمت پر ملے گا ، حکومت کا راشن کارڈ متعارف کروانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے عوام کو جلد مہنگائی کم ہونے کی نوید سنائی ہے۔ جمعہ کے روز اسلام آباد کے علاقے گولڑہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ آئندہ 15 روز میں مہنگائی
سے چھٹکارا مل جائے گا، جنوری میں اسلام آباد میں انصاف صحت کارڈ ہر خاندان کو فراہم کیا جائے گا، ایک خاندان کے سالانہ 10 لاکھ تک اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کی تقسیم مارچ تک ہوجائے گی۔ وفاقی وزیر نے راشن کارڈ کے اجراء کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 100 روپے کی چیز 65 روپے میں ملے گی، 100 میں سے 65 آپ دیں گے اور 35 روپے حکومت ادا کرے گی۔دوسری جانب ادارہ شماریات نے مہنگائی کے اعدادوشمار سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.48 فیصد کمی ہوئی، مہنگائی کی مجموعی شرح 18.35 فیصد ہوگئی ہے۔ایک ہفتے میں دودھ ، گوشت، دالوں اور آٹے سمیت 21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ دال مسور 4 روپے 77 پیسے، دال ماش 5 روپے 62 پیسے، دال مونگ 3 روپے 41 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔ اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 9 روپے 63 پیسے، بیف ایک روپے 30 پیسے، مٹن ایک روپے 98 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ہے۔ اسی طرح حالیہ ہفتے میں ٹماٹر 19 روپے 53 پیسے، پیاز 3 روپے 25 پیسے، برائلر مرغی کی قیمت میں19 روپے 40 پیسے فی کلو کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، چینی ایک روپے42 پیسے، آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 6 روپے 84 پیسے اور انڈے2 روپے 66 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔ حالیہ ہفتے میں 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تازہ ترین خبریں

آئندہ دو ماہ میں کہاں کہاں حملوں کا خطرہ ہے؟ وفاقی وزیر داخلہ نے الرٹ دیدیا

عوام بڑے جھٹکے کیلئے ہو جائے تیار،یوٹیلیٹی اسٹورز پر کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں

انا للہ وانا الیہ راجعون!  جج کادورانِ سماعت عدالت میں ہی انتقال ہو گیا

بارشیں یا موسم خشک؟آئندہ چوبیس گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی ختم ہو سکتی ہے یا نہیں؟ اعتزاز احسن کا موقف بھی آگیا

شادی کیلئے شریک حیا ت کا انتخاب کرتے ہوئے کن خصوصیات کو مدِ نظر رکھنا چاہئے ؟ محققین کی نئی تحقیق

سابق وزیراعظم نوازشریف اور جہانگیرترین کی نااہلی ختم  کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

کیا اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی حکومت سےمطمئن ہیں یا نہیں؟ حیران کن ردِعمل آگیا

6.2شدت کا خوفناک زلزلہ ،مرکز کہا ں تھا؟ شہریوں میں شدید خوف و ہراس

ہر خاندان کیلئے 10لاکھ روپے سالامانہ حکومت نے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا

فروری کے پہلے ہفتے میں بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سسٹم کی پیشنگوئی کر دی

موبی لنک جاز کی غیر معیاری سروسز اور صارفین سے بلا وجہ ٹیکس وصولیوں پرپی ٹی اے نے سخت ایکشن لے لیا

کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پر والدین نے تعلیمی ادارے میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا مطالبہ کر دیا

اب نکاح کیلئے لازمی شرط کیا ہو گی؟  نکاح نامے میں بڑی تبدیلی کی منظوری دیدی گئی