03:10 pm
آئی ایم ایف کی شرائط، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوںمیں کتنا اضافہ کرنے کا مطالبہ کر دیا؟ عوام کے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

آئی ایم ایف کی شرائط، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوںمیں کتنا اضافہ کرنے کا مطالبہ کر دیا؟ عوام کے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

03:10 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت کی جانب سے آئی ایف کی شرائط کے تحت پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی قیمتوں میں اضافے کے لیے آئل اینڈگیس ریکولیرٹی اتھارٹی اورنیپرا نے عمل درآمد کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے جس سے پیٹرول پر 47 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) پر تقریباً 86 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگا اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی 
قیمت میں بالترتیب 52 روپے اور 69 روپے فی لیٹر اضافے کا حساب لگایا گیا ہے جس میں ٹیکس شامل نہیں ہوگا اس عمل کے لیے رواں ماہ کے اختتامی پندرہ روز کے لیے پی ڈی سیز کے طور پر آئل کمپنیز کو قومی خزانے سے تقریباً 75 ارب روپے کی اضافی رقم ادا کرنی ہوگی.مجموعی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ٹیکس کے بغیر 86 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے اسی طرح بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور سبسڈی کے خاتمے کے منصوبے پر نیپرا کام کررہی ہے اور ایک اندازے کے مطابق فوری طور پر بجلی کی فی یونٹ قیمت میں15روپے تک اضافہ کرنا پڑے گا . ماہرین کا کہنا ہے سبسڈیزکے خاتمے اورتیل وبجلی کی قیمتوں میں اضافے سے نہ صرف ملک میں رہی سہی صنعتوں کا خاتمہ ہوجائے گا بلکہ زرعی شعبہ بھی متاثر ہوگا اور ملک میں مہنگائی کی حوفناک ترین لہر آئے گی.اسلام آباد میں تعینات آئی ایم ایف کے نمائندے استھر پریز روئز کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کا مشن 18مئی کوپاکستانی حکام سے اسلام آباد کی بجائے قطر کے شہر دوحہ میں مذکرات کرئے گا‘واضح رہے کہ آئی ایم ایف اور مفتاح اسماعیل کی زیر قیادت اقتصادی ٹیم نے اپریل کے آخری ہفتے میں آئی ایم ایف فنڈ پروگرام کو بحال کرتے ہوئے 2 ارب ڈالر کی توسیع اور آئندہ بجٹ میں ایندھن اور توانائی کی سبسڈی سمیت دیگر اقدامات کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کے ساتھ ایک سال کی توسیع پر اتفاق کیا گیا.اقتصادی امورکے ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکومت پر سبسڈیز ختم کرنے پر زور دے گا جوکہ عالمی مالیاتی ادارے کے مطالبات میں سرفہرست ہیں ان کا موقف ہے کہ سبسڈی فراہم کرنے کی صورت میں قومی خزانے پر 75 روپے بوجھ پڑ سکتا ہے. واضح رہے کہ 14مئی کوانگریزی جریدے ”ڈان“ ایک تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے ”اردوپوائنٹ“نے بتایا تھا حکومت اس وقت پیٹرول پر 31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 73 روپے فی لیٹر سبسڈی فراہم کر رہی ہے علاوہ ازیں بجلی پر فی یونٹ 5 روپے سبسڈی فراہم کی جارہی ہے.جریدے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ اوگرہ کے حساب کے مطابق اگر درآمدات کے اخراجات صارفین تک پہنچائے جائے تو پیٹرول پر 47 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) پر تقریباً 86 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگا اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 52 روپے اور 69 روپے فی لیٹر اضافے کا حساب لگایا گیا ہے جس میں ٹیکس شامل نہیں ہوگا اس عمل کے لیے رواں ماہ کے اختتامی پندرہ روز کے لیے پی ڈی سیز کے طور پر آئل کمپنیز کو قومی خزانے سے تقریباً 75 ارب روپے کی اضافی رقم ادا کرنی ہوگی.اوگرہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریٹ کی موجودہ شرح جو اس وقت زیرو ہے، اس کے مطابق تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 46 سے 86 فیصد فی لیٹر اضافہ ہونا چاہیے تاکہ سبسڈی کے کسی عنصر کے بغیر صارفین سے بریک ایون (وہ قیمت جس میں نافع حاصل ہو نہ ہی نقصان کا سامنا کرنا پڑے) قیمت حاصل کی جاسکیں اس کیس میں ایچ ایس ڈی کے ایکس ڈپو پرائس 230 روپے فی لیٹر ہیں جبکہ اس کی موجودہ قیمت 144 روپے 15 پیسے ہے، جس میں 86 روپے فی لیٹر یعنی 60 فیصد اضافہ کرنے کی ضرورت ہے.پیٹرول کے ایکس ڈپو پرائس 149روپے86 پیسے کے بجائے تقریباً 195 روپے ہیں، جو تقریباً 47 روپے یا 31 فیصد فی لیٹر زیادہ ہیں اسی فارمولے تحت مٹی کے تیل کے ایکس ڈپو پرائس تقریباً 176 روپے فی لیٹر ہے جبکہ یہ 125 روپے 56 پیسے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے جس میں تقریباً 12 روپے 41 پیسے کا فرق ہے لائٹ اسپیڈ ڈیزل کے ایک ڈپو پرائس 204 روپے ہے جبکہ صارفین کے لیے اس کی قیمت 118.31 پیسے ہے، جس میں 68 روپے کا 57 فیصد اضافے کی ضرورت ہے.دوسرا لیکن غیر معمولی منظر نامہ ٹیکس کی شرح کو مکمل طور پر مدنظر رکھنا ہے، جس میں تمام مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی اور ایچ ایس ڈی اور پیٹرول پر 30 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی، اس کے بعد مٹی کے تیل پر 12 روپے فی لیٹر اور ایل ڈی او پر 10 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی سمیت فنانس بل کے تحت قابل اجازت نرخ شامل ہوں گے. ذرائع نے بتایا ہے کہ قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ خالصتاً ایک سیاسی فیصلہ ہوگا اور اس میں سبسڈی کو پہلے ہی نصف تک کم کرنا شامل ہو سکتا ہے ان نرخوں پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قابل ادائیگی پی ڈی سیز کے کل اثرات کا تخمینہ مئی کے لیے تقریباً 96 ارب روپے لگایا گیا ہے، جو مارچ میں 69 ارب روپے اور اپریل کے پہلے 24 دنوں میں 62 ارب روپے تھا۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان شیخ مجیب کے6 نکات سے بھی آگے نکل گئے ،کسی نئے لاڈلے کی گنجائش نہیں۔۔۔جاوید لطیف عمران خان پر برس پڑے

عمران خان شیخ مجیب کے6 نکات سے بھی آگے نکل گئے ،کسی نئے لاڈلے کی گنجائش نہیں۔۔۔جاوید لطیف عمران خان پر برس پڑے

عمران خان کے حکم پر باتھ روم میں بند کیا گیا ، ہیکر نے ٹھیک کہا۔۔۔اہم شخصیت نے ہیکر کی بات کی تصدیق کر دی

عمران خان کے حکم پر باتھ روم میں بند کیا گیا ، ہیکر نے ٹھیک کہا۔۔۔اہم شخصیت نے ہیکر کی بات کی تصدیق کر دی

خبردار رہیں پاکستان کے بڑے شہر میں کولڈ سٹورسے تین سال پرانا7ہزار کلو گوشت برآمد،مزید بھی کیا کیا چیزیں نکلیں ۔۔۔جانیں خبر میں

خبردار رہیں پاکستان کے بڑے شہر میں کولڈ سٹورسے تین سال پرانا7ہزار کلو گوشت برآمد،مزید بھی کیا کیا چیزیں نکلیں ۔۔۔جانیں خبر میں

لانگ مارچ کیلئے تیار ہو جائیں ۔۔۔ عمران خان لاہور کب آئیں گے۔۔۔؟بڑ ی خبر آگئی

لانگ مارچ کیلئے تیار ہو جائیں ۔۔۔ عمران خان لاہور کب آئیں گے۔۔۔؟بڑ ی خبر آگئی

حاجی یوسف سہگل کی خستہ حال قبرجو 57کمپنیوں کا مالک ، 25ہزار کروڑ کی جائیداد  ، مزید تفصیلات لنک میں 

حاجی یوسف سہگل کی خستہ حال قبرجو 57کمپنیوں کا مالک ، 25ہزار کروڑ کی جائیداد ، مزید تفصیلات لنک میں 

عمران خان کا علاج بہت اچھے سے آتا ہے انہیں۔۔۔جاتے جاتے بھی مریم نواز نے عمران خان کیلئے سیاسی ڈاکٹر ڈھونڈ لیا

عمران خان کا علاج بہت اچھے سے آتا ہے انہیں۔۔۔جاتے جاتے بھی مریم نواز نے عمران خان کیلئے سیاسی ڈاکٹر ڈھونڈ لیا

آر یا پار ،پندرہ تاریخ کو یا ہونےوالا ہے؟ شیخ رشید نے خبردار کردیا

آر یا پار ،پندرہ تاریخ کو یا ہونےوالا ہے؟ شیخ رشید نے خبردار کردیا

’’پولیس افسر نے وزیر کو اسی وقت استعفی دیدیا ‘‘

’’پولیس افسر نے وزیر کو اسی وقت استعفی دیدیا ‘‘

گھی ، تیل اور دالوں کی قیمت پر حکومت کی جانب سے بہت بڑا ریلیف

گھی ، تیل اور دالوں کی قیمت پر حکومت کی جانب سے بہت بڑا ریلیف

وزیراعلیٰ کے بعد عمران خان کو ہیلی کاپٹرمیں لانے اور لیجانے کی ذمہ داری ایک اور وزیر نے اٹھا لی

وزیراعلیٰ کے بعد عمران خان کو ہیلی کاپٹرمیں لانے اور لیجانے کی ذمہ داری ایک اور وزیر نے اٹھا لی

پاکستان کے چند ایک نہیں ،سارے ہی بینک ملوث نکلے۔۔۔وزیر مملکت برائے خزانہ  نے تمام بینکوںکا بہت بڑا پول کھول دیا

پاکستان کے چند ایک نہیں ،سارے ہی بینک ملوث نکلے۔۔۔وزیر مملکت برائے خزانہ نے تمام بینکوںکا بہت بڑا پول کھول دیا

70 سال تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ کی 10 چیزیں جو دنیا کے کسی دوسرے حکمران کو نصیب نہیں ہوئیں،ناقابل یقین تفصیلات

70 سال تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ کی 10 چیزیں جو دنیا کے کسی دوسرے حکمران کو نصیب نہیں ہوئیں،ناقابل یقین تفصیلات

آڈیو لیکس معاملے کے حوالے سےوزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے اہم پیشرفت

آڈیو لیکس معاملے کے حوالے سےوزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے اہم پیشرفت

تمام پاکستانی خبردار ہو جائیں ۔۔۔موٹر سائیکل کےحوالے سے پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔۔۔خبر پڑھے بغیر گھر سے نہ نکلیں

تمام پاکستانی خبردار ہو جائیں ۔۔۔موٹر سائیکل کےحوالے سے پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔۔۔خبر پڑھے بغیر گھر سے نہ نکلیں