06:21 pm
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا، مفتاح اسماعیل

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا، مفتاح اسماعیل

06:21 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا، ہم عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بات چیت کر کے حل نکالیں گے، مہنگائی پر قابو پائیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں آئی ایم ایف سے بات چیت کر رہا ہوں،
مستقبل میں تیل کی قیمتیں ایڈجسٹ کرنا پڑیں گی، وزیراعظم صاحب کو سمری بھیجی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں امید کر رہا ہوں اس سال 26 ملیں ٹن گندم پیداوار ہوگی، چار میں سے تین سال ایل این جی منگوانا بھول جاتے ہیں، ساڑھے 5 ہزار میگا واٹ بجلی کے پلانٹ اس لیے بند تھے کہ فیول نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی چیز کی پرائس بڑھنے کی ذمہ دار ہوتی ہے، میں یو اے ای کے دورے پر نہیں تھا، عید کے دن یو اے ای کی ٹیم آئی تھی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم نے ایک کمیٹی بنائی تھی جس کا میں ہیڈ ہوں، اسد عمر سے توقع کرتا ہوں کہ وہ جھوٹ نہ بولا کریں، شیخ رشید اور عمران خان کے ساتھ وقت گزارنے والا کبھی کبھی یہ کر گزرتا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب انہوں نے 20 ہزار ارب روپے قرض لے لیا تو اس میں سے27 ارب کہاں گئے، 130 ارب روپے کی دیامیر بھاشا میں زمینیں خریدیں، اسد عمر صاحب پہلے اپنے 4 سال کا تو حساب دے دیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب نے اس رقم کو ری شیڈول کرنے سے متعلق مدد دینے کا وعدہ کیا ہے، سعودی عرب نے پاکستان کو قرض کی فراہمی سے متعلق مثبت بات کی ہے، تحریک انصاف سے کہتا ہوں ہمیں معیشت کے بارے میں کچھ نہ بتائیں۔انہوں نے کہا کہ اس بار توقع ہے 26 ملین ٹن گندم کی فصل ہوگی، قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کے لیے 3 ملین ٹن گندم امپورٹ کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے پیٹرول کی فراہمی پر کریڈٹ لائن بڑھانے پر بات ہوگئی ہے، سعودی عرب نے کیش ڈیپازٹ کیلئے بھی ایک اچھی آفر دی ہے، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے بھی بات چیت چل رہی ہے ہمیں کسی نے انکار نہیں کیا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ گزشتہ حکومت 10 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک اور 6 ارب ڈالر پرائیویٹ بینکوں کا ریزرو چھوڑ کر گئی، اسد عمر برائے مہربانی جھوٹ نہ بولیں، 22 ارب روپے کہاں چھوڑ کر گئے ہیں؟ 22 ارب روپے کہاں رکھے ہیں بتادیں، میں ذمہ دار ہوں گا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو جھوٹ بولتے ہیں، کیا اس کو سچ ماننا شروع کردیں، عہدہ چھوڑ کر گھر نہیں جارہا، اس خوش فہمی میں نہ رہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں کپاس کی ایک کروڑ گانٹھ پیداوار ہوئی تھی، گزشتہ حکومت میں گندم اور کھاد افغانستان میں اسمگل ہوئی، پی ٹی آئی کی حکومت نے زراعت کے شعبے پر کوئی توجہ نہیں دی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سستی گیس اس لیے دیتے ہیں کہ کھاد کی قیمتیں کم رہیں، 4 بلین ڈالر کا خوردنی تیل درآمد کریں گے، آپ کے سامنے آج معیشت کا نقشہ پیش کرنا ہے۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جب حکومت چھوڑ گئے تو چینی برآمد کر رہے تھے، گزشتہ سال کاٹن کی سب سے کم فصل ہوئی، تحریک انصاف کے دور میں گندم، کاٹن، چینی کی پیداوار میں کمی آئی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور میں غیر قانونی یوریا اور زرعی ادویات بیچی گئیں، پچھلے چار سالوں میں سیڈز پر ایک پیسے کا کام نہیں ہوا، اگر ہم زراعت ٹھیک نہیں کرسکتے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ 2 بلین ڈالر سے زائد کی کاٹن امپورٹ کریں گے، اس سال پاکستان کا امپورٹ 75 بلین ڈالر کی اسپیڈ پر جا رہا ہے، پاکستان کی ایکسپورٹ 30 بلین ڈالر ہے، ہم گھی پر بھی ڈیڑھ سے دو سو روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت ایل این جی 3 ہزار میں خرید کر کھاد کمپنیوں کو 800 روپے میں فروخت کرتی ہے، اس سال 4 ارب ڈالر کا خوردنی تیل اور 2 ارب ڈالر کی کاٹن امپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سال پاکستان کا امپورٹ بل 75 بلین ڈالر کا ہے، ہم امپورٹ بل کو کم کرنے کی کوشش کریں گے، ن لیگ نے 35 روپے کلو آٹا چھوڑا، آج 80 روپے پر پہنچ چکا ہے، ہم 115 پر ڈالر چھوڑ کر گئے تھے آپ 179 پر لے گئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان ڈی ویلیوایشن کنگ ہیں، عمران خان نے ملک میں جھوٹ کا طوفان مچا رکھا ہے، تھوڑی سی ایمانداری کی ضرورت ہے، تھوڑا سا سچائی کا ساتھ دے دیں۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ کیا مشکوک افسران کو فوڈ سیکیورٹی میں چارج دی گئی، پنجاب حکومت کی مدد کے بغیر یوریا اسمگل نہیں ہوسکتی تھی، ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق گندم ان فلور ملز کو دی گئی جن کا بجلی بل صفر تھا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ یہ پیٹرول پر سبسڈی دے گئے لیکن پیسے کہاں چھوڑ کر گئے، حکومت کو بچانے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی، عمران خان یہ بارودی سرنگ بچھا کر گئے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گھی پر بھی ہم یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی دے رہے ہیں، کورونا نے معیشت کو نقصان پہنچایا، چار ارب ڈالرز کی ادائیگیاں ہمارے لیے مؤخر کی گئیں، آئی ایم ایف نے ڈیڑھ ارب ڈالرز دیے۔وفاقی وزیر  نے بتایا کہ دنیا بھر سے ترسیلات زر بھی آئیں، عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھانے کے بجائے کم کردی، ہم پیٹرول کی قیمت بڑھاتے ہیں تو گنہگار اور نہیں بڑھاتے تو پھر بھی گنہگار ہیں، سب سے زیادہ روپے کی قدر عمران کے دور میں کم ہوئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جھوٹ کے طوفان کی وجہ سے قیمت بڑھ رہی ہے، چار سال قبل مسلم ن کی حکومت چھوڑ کر گئی تو اس وقت صورتحال بہتر تھی، عمران خان کی پالیسی کے باعث حکومت اس سال 30 لاکھ ٹن گندم درآمد کرے گی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان کو گندم درآمد کرنے والا ملک بنادیا، چالاکیوں سے حکومت نہیں چلتی ہے، پاور پلانٹس اس لیے بند تھے کہ فیول کے پیسے نہیں تھے، پیٹرولیم مصونوعات کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی، خان صاحب نے ایک پیسے کا بھی خرچہ کم نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا خرچہ اگر شاہانہ تھا تو آپکا خرچہ تو کم ہونا چاہیے تھا، ہماری حکومت آئی تو ساڑھے سات ہزار میگاواٹ کے پاور پلانٹ بند تھے، ہمیشہ بجلی کی طلب کم ہونے سے سردیوں میں بجلی گھروں کی مرمت ہوتی ہے جو نہیں کی گئی، ہماری حکومت عوام کو ریلیف دینے آئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

کوئی بچوں کو پڑھا رہا ہے تو کوئی ملک چھوڑ گیا۔۔۔ شوبز کے 4 ستارے جنہوں نے اسکرین پر کم کام کیا اور چھا گئے لیکن اب کہاں ہیں؟

کوئی بچوں کو پڑھا رہا ہے تو کوئی ملک چھوڑ گیا۔۔۔ شوبز کے 4 ستارے جنہوں نے اسکرین پر کم کام کیا اور چھا گئے لیکن اب کہاں ہیں؟

 ۔۔ 2 بیٹیوں کو اکیلے پالنے والی شگفتہ اعجازنے پہلی بار اپنی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

۔۔ 2 بیٹیوں کو اکیلے پالنے والی شگفتہ اعجازنے پہلی بار اپنی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

۔مریم نواز کی ایک اور آڈیو آنے والی ہےجس میں وہ۔۔۔ عمران خان نے دھماکے دار انکشاف کر کے ہلچل مچا دی

۔مریم نواز کی ایک اور آڈیو آنے والی ہےجس میں وہ۔۔۔ عمران خان نے دھماکے دار انکشاف کر کے ہلچل مچا دی

اہم خبر۔۔۔آڈیو لیکس معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نےانتہائی اہم قدم اٹھا لیا

اہم خبر۔۔۔آڈیو لیکس معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نےانتہائی اہم قدم اٹھا لیا

پیپلز پاٹی کے اہم رہنما مرتضیٰ وہاب نے ملکی و سیاسی نظام سے مایوس ہو کر اہم ترین عہدے سے استعفیٰ دے دیا

پیپلز پاٹی کے اہم رہنما مرتضیٰ وہاب نے ملکی و سیاسی نظام سے مایوس ہو کر اہم ترین عہدے سے استعفیٰ دے دیا

کراچی کے چار میچز کے دوران کتنے تماشائی سٹیڈیم آئے اورگیٹ منی کتنی پی بی سی کو موصول ہوئی؟

کراچی کے چار میچز کے دوران کتنے تماشائی سٹیڈیم آئے اورگیٹ منی کتنی پی بی سی کو موصول ہوئی؟

پولیس ایمانداری کی مثال قائم کر دی ۔۔۔ گمشدہ سونے کی انگوٹھی اور 16 ہزار روپے تلاش کر کےخاتون کے حوالے کر دئیے

پولیس ایمانداری کی مثال قائم کر دی ۔۔۔ گمشدہ سونے کی انگوٹھی اور 16 ہزار روپے تلاش کر کےخاتون کے حوالے کر دئیے