09:00 pm
ڈالر کی اڑان روکنے کیلئے وزیراعظم خود میدان میں نکل آئے

ڈالر کی اڑان روکنے کیلئے وزیراعظم خود میدان میں نکل آئے

09:00 pm

کراچی(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں ڈالر کی اڑان روکنے کے لیے فاریکس ایسوسی ایشن کے رہنماوں سے زوم پر ملاقات کی جس میں فارکیس ایسوسی ا یشن کے رہنماوں نے وزیراعظم کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت نیچنے لانے، آئی ایم ایف کو راضی، امپورٹ بل کم، لگژری اشیا کی درآمدات پر 6 ماہ کیلئے فوری طور پر پابندی عائد کرنے،
شرح سود میں کمی لانے سمیت دیگر اہم تجاویز دے دیں۔وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ زوم اجلاس کے بعد فاریکس ایسوسی ایشن کے رہنما ملک بوستان نے بتایا کہ وزیراعظم سے ملاقات مفید اور مثبت رہی ہے اور وزیراعظم کو شرح مبادلہ میں استحکام کیلئے مختلف تجاویز دی ہیں توقع ہے کہ جلد شرح مبادلہ میں استحکام آئے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو ڈالر نیچے لانے کیلئے انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ کم کرنے کی تجویز دی ہے، انٹر بینک میں اگر ڈالر ایک روپے نیچے آتا ہے تو اوپن مارکیٹ میں دو روپے نیچے لائیں گے جبکہ لگژری آئٹمز کی درآمد پر فوری پابندی عائد کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔ملک بوستان نے بتایا کہ تین ارب ڈالر کی لگژری گاڑیاں درآمد ہورہی ہیں اور اس حوالے سے لگژری گاڑیوں کی درآمد پر 6 ماہ کیلئے پابندی کی تجویز دی گئی ہے، حکومت کو تجویز دی ہے کہ آئی ایم ایف کو راضی کرنا ضروری ہے، 1998 میں ڈالر 44 روپے کا تھا جو بڑھ کر 68 روپے پر چلا گیا اس وقت ذرمبادلہ کے ذخائر صرف 40 کروڑ ڈالر تھے۔

تازہ ترین خبریں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

سری لنکن حکومت کی معاشی بحران سے نکلنے کی کوششیں رنگ لے آئیں

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، بلاول بھٹو

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

پرویز الہیٰ کی گاڑی عدالت آتے ہوئے حادثے کا شکار

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات  کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں  آنیوالی ہیں ؟

2024 نصف دنیا کیلیے انتخابات کا سال،دنیا میں کیا بڑی تبدیلیاں آنیوالی ہیں ؟

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

سکولوں میں 22دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

پی ٹی آئی نے مقدمات اور گرفتاریوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ،لطیف کھوسہ

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے  کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

چین کا پاکستان کوبڑا تحفہ،اب پاکستان بھی آسمانی بجلی گرنے کی بروقت پیشگوئی کر سکےگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر  ئیگا

عا م انتخا با ت ، الیکشن کمیشن آج حلقہ بندیوں کی اشاعت کر ئیگا

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف  کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

جنوبی پنجاب ، بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز11 کنکشنز منقطع،112 مقدمات درج

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پر فرد جرم عا ئد نہ ہو سکی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی

لاہور میں گزشتہ رات بارش سے فضائی آلودگی میں معمولی کمی