10:53 am
بجلی فی یونٹ کتنی مہنگی ہونیوالی ہے؟ نیپرا کو درخواست دیدی گئی

بجلی فی یونٹ کتنی مہنگی ہونیوالی ہے؟ نیپرا کو درخواست دیدی گئی

10:53 am

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کردی ، جس کے باعث بجلی تقریباً 8 روپے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا 
۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) کو سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی گئی ہے جو مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائرکی گئی ، سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 27 جون کو ہوگی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مئی میں فرنس آئل سے 8.80 فیصد بجلی پیدا کی گئی اور فرنس آئل سے 33 روپے 67 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی ، مقامی گیس سے 10 فیصد، درآمدی ایل این جی سے22.89 فیصد اور پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی ، مئی کیلئے ریفرنس لاگت 5 روپے93 پیسے فی یونٹ مقررتھی مگر سی پی پی اے کی جانب سے درخواست7 روپے 96 پیسے فی یونٹ کی دی گئی ہے۔ادھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب بجلی کا بل آئے تو سب کو لگ پتہ جائے گا کہ بم پھٹا ہے یا نہیں ، حکومت نےہرچیزکی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیاہے، موجودہ حکومت نےآتےہی پیٹرول کی قیمت میں84روپےاضافہ کردیا ، اپنےحقوق کیلئےباہرنکلناجہادہے ، پرامن احتجاج ہماراجمہوری حق ہے، جدوجہدہماری بہتری کیلئےہوتی ہے، ہم نے پیٹرول کی قیمت 10روپےبڑھانےکی بجائےکم کرکےریلیف دیاتھا، ہمارے دور میں پیٹرول 12روپے بڑھا تو انہوں نے لانگ مارچ کیے، ڈیزل کی قیمت میں 120روپے اضافہ کیاگیا ، ڈیزل مہنگا ہونے سے کسانوں کو بہت نقصان ہو رہا ہے ، کسان متاثر ہوگا تو فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ پیدا ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے غریب عوام کو صحت کارڈ فراہم کیا ، کورونابحران کےدوران ہم نےمعیشت کوتباہی سےبچایا ، فیٹف ایشو پر ہمارے دور میں بہت کام کیا گیا ، ہم نےآئی ایم ایف سےمعاہدہ کیالیکن قوم کاخیال رکھا ، لیکن اس وقت پاکستان کی معیشت تیزی سےنیچےجارہی ہے ، امریکاسے سازش ہوئی اور یہاں میرجعفراورمیرصادق ساتھ مل گئے ، نیوٹرلزکوسازش سےمتعلق سمجھایاتھا ، میں نےکہاتھاکہ اگرسازش کےتحت حکومت کوگرادیاگیاتوسنبھالانہیں جائےگا ، ہمیں پتہ تھاکہ ان کےپاس قابلیت نہیں یہ صرف اپنےکیسزختم کرنےاقتدارمیں آئے۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر