04:35 pm
بڑا فیصلہ، محکمہ بجلی کے تمام ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کردی گئی

بڑا فیصلہ، محکمہ بجلی کے تمام ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کردی گئی

04:35 pm

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پی اے سی نے محکمہ بجلی کے تمام ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کردی ۔نورعالم خان کی صدارت میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ چیئرمین پی اے سی نے اجلاس میں کہا کہ ملازمین کے بچوں کو نوکریوں میں ترجیح دی جائے۔جب کہ سیکرٹری توانائی نے کہا کہ ملازمین کے مفت
یونٹس بند کر دیئے تو بے چینی پھیل جائے گی۔جتنے ملازمین کو مفت یونٹ ملتے ہیں وہ ان کی تنخواہ میں ڈال دیئے جائیں۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ ملازمین کو مفت یونٹس کی رقم ان کی تنخواہ میں ڈال دی جائے۔اس طرح کا فیصلہ ایسی صورتحال میں کیا جا رہا ہے جب بجلی کی قیمت میں بےتحاشا اضافہ ہو چکا ہے۔بجلی کی بچت کے لیے حکومت مختلف اقدامات بھی کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی بچت پالیسی کے تحت کاروباری سرگرمیوں کی بندش کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا تھا،ق ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ صوبائی دارالحکومت میں اتوار کے روز تمام مارکیٹیں بند ہوں گی۔اتوار کے روز ناصرف تمام مارکیٹیں، پلازے، دکانیں، شاپنگ مالز بند رہیں گے، جبکہ ہفتہ وار تعطیل والے دن دفاتر، اسٹور رومز، گودام، ویئر ہاؤسز بھی کھولنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف نے توانائی کی بچت کے لئے صوبہ بھر کی تاجر برادری کے عہدیداروں کے نمائندہ وفد کے ساتھ مشاورت کے بعد صوبہ بھر کی مارکیٹیں، بازار اور کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب بھر میں ریسٹورنٹس رات ساڑھے11بجے تک کھلے رہیں گے۔شادی ہالز سابق پالیسی کے تحت رات 10 بجے تک کھل سکیں گے جبکہ ہفتے کو تاجر برادری کو کاروبار کے اوقات میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔ میڈیکل سٹورز پر 9 بجے بندش کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔ بجلی کی بچت کے لیے وزارت پاور ڈویژن نے بڑے اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری تیار کی تھی۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سمری کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی، سمری کے مطابق ملک بھر کے کمرشل فیڈر ز کو شام 7 سے رات 10 بجے تک بند کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، کمرشل فیڈرز پر دن کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ کمرشل فیڈرز کی بندش سے 5 ہزارمیگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی، شام 7 سے رات 11 بجے تک ٹیوب ویل کے فیڈرز کی بجلی بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیوب ویل والے فیڈرزبند ہونے سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ ان تجاویز کی اسی ہفتے وزیراعظم اور کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق تاجروں کی جانب سے دکانیں جلد بند کرنے سے انکار پر متبادل تجاویز تیار کی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کے لیے کتنے رنز کاہدف دیدیا،شائقین کرکٹ کے لیے کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کے لیے کتنے رنز کاہدف دیدیا،شائقین کرکٹ کے لیے کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

آج کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران گراؤنڈ میں اچانک سانپ آگیا، کھلاڑیوں نے کھیل روک دیا، ویڈیو وائرل

آج کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران گراؤنڈ میں اچانک سانپ آگیا، کھلاڑیوں نے کھیل روک دیا، ویڈیو وائرل

میچ کے دوران بھگڈر سے 174 افراد ہلاک،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،کھیل کے میدان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

میچ کے دوران بھگڈر سے 174 افراد ہلاک،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،کھیل کے میدان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

’عمران نیازی کو اتوارکو بھی ضمانت مل گئی،کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کیلئے بھی ہوگی؟‘

’عمران نیازی کو اتوارکو بھی ضمانت مل گئی،کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کیلئے بھی ہوگی؟‘

حکومت کےلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ،کسانوں کے بعد اب کس نے احتجاج کااعلان کردیا،وفاقی دارالحکومت سے بڑی خبرآگئی

حکومت کےلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ،کسانوں کے بعد اب کس نے احتجاج کااعلان کردیا،وفاقی دارالحکومت سے بڑی خبرآگئی

عمران خان آج بھی ملک کاوزیراعظم۔۔۔باہرنکلو عوام۔۔شیخ رشید نے بڑی بات کہہ دی

عمران خان آج بھی ملک کاوزیراعظم۔۔۔باہرنکلو عوام۔۔شیخ رشید نے بڑی بات کہہ دی

دکان جل رہی تھی، مگر نماز نہیں چھوڑی ۔۔ نوجوان دکاندار کے ایمان نے مسلمانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، تصویر وائرل

دکان جل رہی تھی، مگر نماز نہیں چھوڑی ۔۔ نوجوان دکاندار کے ایمان نے مسلمانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، تصویر وائرل

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ کی گاڑی کوحادثہ،چیف جسٹس اب کہاں اورکس حال میں ہیں ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ کی گاڑی کوحادثہ،چیف جسٹس اب کہاں اورکس حال میں ہیں ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پوری کابینہ مستعفی ہوگئی، وجہ کیا بنی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پوری کابینہ مستعفی ہوگئی، وجہ کیا بنی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

قبر پر سیاہ چادر اور یہودی جملے لکھے ہیں ۔۔ حضرت داؤدؑ کی قبر مبارک، جہاں یہودی اور مسلمان ایک ساتھ جاتے ہیں

قبر پر سیاہ چادر اور یہودی جملے لکھے ہیں ۔۔ حضرت داؤدؑ کی قبر مبارک، جہاں یہودی اور مسلمان ایک ساتھ جاتے ہیں

امپورٹڈ حکومت دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال ہی دو، عمران خان

امپورٹڈ حکومت دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال ہی دو، عمران خان

سندھ یونیورسٹی جامشورو کی طالبہ کے قتل کا معمہ حل،کون ملوث نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

سندھ یونیورسٹی جامشورو کی طالبہ کے قتل کا معمہ حل،کون ملوث نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

آخری اورفیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ ،ٹاس پاکستان نے جیتایاانگلینڈ نے ؟جانیں اس خبرمیں

آخری اورفیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ ،ٹاس پاکستان نے جیتایاانگلینڈ نے ؟جانیں اس خبرمیں

مندر سے واپسی پر ہندو یاتریوں کی گاڑی تالاب میں گرگئی،کتنے افرادہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

مندر سے واپسی پر ہندو یاتریوں کی گاڑی تالاب میں گرگئی،کتنے افرادہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی