06:29 pm
پیٹرول مزید مہنگا، 30جون سے قیمت کیا ہو گی؟ اہم خبر آگئی

پیٹرول مزید مہنگا، 30جون سے قیمت کیا ہو گی؟ اہم خبر آگئی

06:29 pm

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پیٹرول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرول کی درآمد پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے اس حوالے
سے ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ 30 جون 2022ء سے ہوگا ، 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق پہلے سے کھولی گئی ایل سیز اور درآمدی پٹرول کے کھلے سمندر میں موجود کارگوز پر نہیں ہوگا۔گزشتہ روز حکومت نے خوردنی تیل کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی تھی ، جس کی وجہ سے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ، وفاقی حکومت نے ریگو لیٹری ڈیوٹی انڈونیشیا کے سوا باقی تمام ممالک سے کھانے کے تیل کی درآمد پر عائد کی ہے۔اس حوالے سے فیڈرل بیورو آف ریونیو نے باضباطہ نوٹی فکیش بھی جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشیا سے کھانے کے تیل کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا ، انڈونیشیا سے کھانے کے تیل کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی سے چھوٹ 30 جون 2022ء تک دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جس کھانے کے تیل کی درآمد پر کسمٹز ڈیوٹی کی شرح صفر ، 3 فیصد اور 11 فیصد ہے اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 2 فیصد ہوگی جس کی درآمد پر 16 فیصد کسمٹز ڈیوٹی عائد ہے اس پر ریگو لیٹری ڈیوٹی کی شرح 4 فیصد ہوگی ، اسی طرح جس کی درآمد پر کمسٹز ڈیوٹی کی شرح 20 فیصد ہے اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 6 فیصد ہوگی جب کہ جس کی درآمد پر کسمٹز ڈیوٹی کی شرح 30 فیصد ہوگی اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح 7 فیصد ہوگی۔واضح رہے کہ حکومت نے خوردنی تیل کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کیلئے انڈونیشیا اور ملائیشیا سے درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ا س حوالے سے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ملائیشیا اور انڈونیشیا سے خوردنی تیل کی درآمد کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی تھی ، اقدام کا مقصد صارفین کو بآسانی خوردنی تیل کی فراہمی یقینی بنانا ہے ، جس کے لیے خوردنی تیل کے ٹینکرز رواں ماہ پہنچ جائیں گے ، تیل کا ذخیرہ بہتر ہونے پر قیمت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے