11:28 am
پیٹرول کی قیمت میں 50روپے مزید اضافہ، پاکستانیوں کو ایک اور بڑا جھٹکا دینے والی خبر آگئی

پیٹرول کی قیمت میں 50روپے مزید اضافہ، پاکستانیوں کو ایک اور بڑا جھٹکا دینے والی خبر آگئی

11:28 am

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم لیوی کے نام پر50 روپے فی لیٹر مزید قیمت بڑھائے گی،پہلے ہی پیٹرول، ڈیزل اور بجلی مہنگی ہے،
تیل کی مزید قیمت بڑھنے سے صنعتوں اور زراعت پر اثر پڑے گا، 50 ہزار آمدن پرٹیکس لگنے سے ٹیکس چوری بڑھے گی۔ انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب ترامیم کے نام پر پاکستان کو تباہی کی طرف لے گئے ہیں، پہلی چیز قوم کو پتا چل جانا چاہیے کہ ان کی ملک کو ٹھیک کرنے کی کوئی تیاری نہیں تھی، شور مچا ہوا تھا مہنگائی ہوگئی اور مہنگائی مارچ ہوں گے، اس لیے واضح ہونا چاہیے کہ ان کے ذہن میں مہنگائی کنٹرول کرنا یا پھرمعیشت کو ٹھیک کرنا نہیں تھا، ان کے ذہن میں صرف این آراو ٹو لینا تھا، اس سے پہلے جنرل مشرف نے این آراو دیا،ان کی حکومتیں کرپشن پر دو بار ختم ہوئیں، مشرف سے این آراو لینے کے بعدانہوں نے دس سال ملک کو مقروض کیا اور خود ارب پتی بن گئے، ہم نے پاکستان کی تاریخ میں کبھی پروویژنل بجٹ نہیں سنا تھا، عارضی بجٹ خانہ پری کیلئے لے کرآئے، پیٹرول ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں آسمانوں پر چلی گئی ہیں، مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا، اب ایک اور بجٹ لے کر آئے ہیں، بجٹ میں سب سے پہلے عام آدمی کا معاشی قتل کردیا ہے، پیٹرول ڈیزل اور بجلی کی جتنی قیمتیں بڑھائیں، اب رکیں گے نہیں، بلکہ 50روپے پیٹرولیم لیوی کے نام پرفی لیٹر مزید قیمت بڑھائیں گے، کورونا کی وجہ سے عالمی مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی پہلے ہی مشکل میں تھا، اب سپر ٹیکس لگا دیا ہے، سپرٹیکس سے کارپوریٹ ٹیکس 39 فیصد ہوجائے گا، بھارت اور بنگلا دیش میں یہ ٹیکس 25 فیصد ہے ، ٹیکس لگانے سے مزید اشیاء مہنگی ہوجائیں گی، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے انڈسٹریاں جنریٹرز پر چلانی پڑتی ہیں،اس کا اثر روزگار پر پڑے گا، کئی انڈسٹریاں بند ہونا شروع ہوگئی ہیں، سٹاک مارکیٹ اور کاروباری طبقات پر سپر ٹیکس کا جو اثر پڑا ہے وہ سب کے سامنے ہے، روپیہ بیرونی امداد سے جو تھوڑا مضبوط ہوا تھا وہ پھر نیچے چلا گیا ہے، زراعت کو نقصان ہورہا ہے، 60فیصد زراعت سے فائدہ ہوتا ہے۔اسی طرح تنخواہ دار طبقات کو پہلے ایک لاکھ تک ٹیکس چھوٹ دی اب یہ چھوٹ بھی واپس لے لی ہے، اب 50ہزار تنخواہ دار پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے، اس سے لوگ ٹیکس چوری کرنے پر مجبور ہوں گے۔ہم نے بڑی محنت سے ٹیکس کلچر کو پروموٹ کیا تھا، 6ہزار سے زائد ٹیکس اکٹھا کرکے دکھایا، ہم نے ٹیکس 8ہزار ارب تک لے کر جانا تھا۔ہماری حکومت نے نئے ٹیکس کیلئے ٹیکس نیٹ بڑھانا تھا، ہم نے ٹیکس لینے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لانا تھا، جیسے شوگر انڈسٹری میں 30فیصد چینی بغیر ٹیکس اور 70فیصد پر دیتے تھے، ہم نے 20انڈسٹریوں کو چنا تھا، جن میں تین پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم شروع کردیا تھا، اسی طرح ہم نے دکانوں پر ٹیکس لگانا تھا ، دکانوں پر ٹیکس کا پیسا 20ہزار ارب بنتا ہے لیکن صرف 4ہزار ارب ٹیکس دیتی ہیں۔ہم نے اپنی انڈسٹری پر بوجھ نہیں ڈالا تھا، ریکارڈ ٹیکسٹائل پروڈکشن تھی،زراعت 4.4فیصد پر بڑھ رہی تھی، یہ پاکستان کے اقتصادی سروے کے اندر تھا،یہ سروے ہم نے نہیں موجودہ حکومت نے دیا تھا۔ لیکن جب سے یہ آئے ہیں، ان کی تیاری نہیں تھی، روپیہ تیزی سے گرنا شروع ہوگیا، 178سے روپیہ گرا اور اب 210پرآگیا ہے۔ اب بجٹ جو دیا اس نے مہنگائی ہی نہیں ہوگی، موجودہ تنخواہ دار طبقات پر بوجھ نہیں آنا، بلکہ بے روزگاری بڑھے گی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ادوار حکومت سے ہم نے زیادہ روزگار دیا۔انہوں نے کہا کہ نیب قانون ترامیم کو سپریم کورٹ کو چیلنج کرنے گئے ہیں، ہمیں عدلیہ پر پورا اعتماد ہے، اگر نیب ترامیم میں کامیاب ہوگئے تو پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، نبی پاک ﷺ کی حدیث ہے کہ تمہارے سے پہلے بڑی قومیں تباہ ہوئیں، جب بڑا ڈاکو چوری کرتا تھا تو آپ نہیں پکڑتے تھے چھوٹے ڈاکو جیل میں جائیں گے۔ انہوں نے نیب قانون میں ترامیم سے تباہی کی، اگر میں کرپٹ ہوں تو مجھے کوئی نہیں پوچھے گا، انہوں نے سارے بڑے ڈاکوؤں کو چھوٹ دے دی ہے، اگر میں بڑا کرپٹ ہوں تو حکومت نے نیب ترمیم کے ذریعے مجھے چھوٹ دے دی ہے، میں جتنا مرضی دل بھر کر ملک کو لوٹوں مجھے قانون نہیں پکڑے گا، لیکن بے وقوف چھوٹے چور پکڑے جائیں گے جبکہ عقل مند چھوٹا چور بھی بچ جائے گا، انہوں نے اپنی چوری بچانے کیلئے احتساب کے نظام کی قبر کھود دی ہے، بلکہ پاکستان کا مستقبل اندھیرے میں ہے۔نئے قانون میں یہ کیا گیا ہے، میں اگر پبلک آفس ہولڈر ہوں یا وزیر ہوں، میں کرپشن کا پیسا اپنے بیو…

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے