10:39 am
پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے خواب دیکھنا چھوڑدیں، حکومت نے دوٹوک اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) وفاقی وزراءخرم دستگیر اور مصدق ملک نے واضح کر دیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا کوئی امکان نہیں بلکہ اس عرصے میں قیمتیں مسلسل بڑھتی چلی جائیں گی۔
توانائی کے وزراءخرم دستگیر اور مصدق ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جو معاشی بارودی سرنگیں بچھا گئے ہیں۔ ان کی وجہ سے موجودہ حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے کچھ کرنے سے قاصر ہیں۔وزراءکا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کی طرف سے کیے گئے معاہدوں کی وجہ سے ایسی قانونی بندشیں ہیں کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اصلاحات کی تکمیل سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کر سکتی۔رواں سال کے آخر تک قیمتوں میں اضافہ جاری رہے گا اورآئندہ سال میں ان میں کمی کا سلسلہ شروع ہو گا۔خرم دستگیر اور مصدق ملک نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بجلی اور قدرتی گیس کی پرائس ایڈجسٹمنٹ میں بھی تاخیری حربے استعمال کیے، جن کی وجہ سے موجودہ حکومت کو آ کر ایک دم قیمتیں بڑھانی پڑ گئیں۔ اس کے علاوہ جب کوئلے، فرنس آئل اور ایل این جی کی قیمتیں کم ترین سطح پر تھیں، سابق حکومت نے یہ اشیاءدرآمد بھی نہیں کیں۔ اس کی بجائے اس عرصے میں ان اشیاءکی قیمتوں میں 300سے 400فیصد تک اضافہ کیا گیا۔ ان تمام نااہلیوں کا خمیازہ اب عوام بھگت رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کے خطاب کو یوٹیوب پر عمران خان کے مقابلے میں کتنے لوگوں نے دیکھا؟حیران کن تفصیلات آگئیں

عرب ملک میں گردوغبارکا طوفان: متعدد پروازیں اتر نہ سکیں، پروازوں کا شیڈول متاثر

پہلے سبز ہلالی پرچم کی تیاری میں ہندو نوجوان نے کیسے مدد کی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

نئے جرمن سفیرکی پاکستانی قوم کوجشن آزادی کی مبارکباد،پاکستان پہنچتے ہی کیاپیغام جاری کردیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

میثاق معیشت ایک احمقانہ خیال، کوئی بھی ذی ہوش شخص حکومت کی تباہ کن معاشی پالیسیوں کی حمایت نہیں کرسکتا

پرچم کشائی کی تقریب کے دوران فائرنگ،ہر طرف ہلچل مچ گئی

موسلادھار بارشوں  کی پیشگوئی، الرٹ جاری کردیا گیا

پاکستان کا 75 واں یوم آزادی، امریکی سفیر نے اہم پیغام جاری کردیا

آئندہ کا لائحہ عمل، کپتان کا اگلے ہفتے سے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان

خاتون مسافر پر ایئرلائن عملے کا تشدد ،ویڈیو وائرل

بارشوں اور سیلابی ریلوں سے نقصانات،بلوچستان حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

جسٹس اعجاز الاحسن کے سکواڈ میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی حادثے کا شکار

مسلحشخصکی ائیرپورٹ کے ٹرمینل میں داخل ہوکرفائرنگ،بھگدڑ مچ گئی ،فلائٹ آپریشن معطل

عرب اسلامی ملک کی مذہبی عبادت گاہ میں آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوں کی اطلاعات