05:54 pm
شام کی بڑی خبر ، ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت بڑھانے والے مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پاکستانی جھوم اٹھے

شام کی بڑی خبر ، ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت بڑھانے والے مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پاکستانی جھوم اٹھے

05:54 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط کی وجہ سے لگژری 
آئٹمز پر عائد پابندی ہٹا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ ہم درآمدات پر پابندی ہٹا دیں، آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ بورڈ اجلاس سے قبل پابندی ہٹائیں، آئی ایم ایف کی تمام پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں، آئی ایم ایف سے 29 اگست کو بورڈ میٹنگ ہو گی، اللہ کا شکر ہے ہماری پالیسیز کار آمد ثابت ہو رہی ہیں۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرط پر لگژری آئٹمز پر عائد پابندی ہٹا رہے ہیں لیکن لگژری امپورٹڈ اشیاء پر جتنی ڈیوٹیز ہیں ان پر تین گنا ریگولیٹری ڈیوٹیز لگائیں گے، بڑی بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹیز لگا دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ درآمد پر تین گنا یا 400 سے 600 فیصد تک ڈیوٹی لگائیں گے، مرسڈیز سمیت بڑی گاڑیوں پر زیادہ ڈیوٹی لگائیں گے، کسٹمز ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس عائد کریں گے، مکمل تیار درآمدی گاڑیوں، موبائل فونز پر اضافی ڈیوٹی عائد کی جائےگی، پرس، جوتوں سمیت دیگر لگژری اشیا کی درآمد پر بھی اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریٹیل ٹیکس کلیکشن 48 ارب سے کم کر کے 27 کر دیا ہے، امید ہے کہ ریٹیل ٹیکس کلیکشن سے 27 ارب روپے جمع کر لیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ دو ماہ سے درآمدات کنٹرول میں ہیں، اگست میں برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اگست میں درآمدات میں 19 فیصد تک کمی آئی ہے جس کی وجہ سے تجارتی خسارے میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بینکنگ سسٹم میں 650 ملین ڈالر زیادہ آئے ہیں، روپے پر دباؤ میں کمی آ رہی ہے، اگست میں سب سے اچھی کارکردگی پاکستانی روپے کی رہی، دنیا میں سب سے اچھی اسٹاک مارکیٹ بھی پاکستان کی رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ 43 ارب روپے کا فنڈنگ گیپ تھا، آئی ایم ایف چاہتا تھا کہ 4 ارب ڈالر آجائیں، تین دوست ممالک سے 4 ارب ڈالر کی فنڈنگ حاصل ہوئی ہے،دوستوں نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چین دو ارب ڈالر کےقرضے رول اوور کر دےگا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کر چکے ہیں، خوردنی تیل اور گھی سمیت دیگر اجناس بھی ہم درآمد کرتے ہیں، ہماری اولین ترجیح 23 کروڑ لوگوں کو روٹی دینا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ایئرپورٹ پر آتشزدگی، پی آئی اے کا طیارہ۔۔۔ملتان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ایئرپورٹ پر آتشزدگی، پی آئی اے کا طیارہ۔۔۔ملتان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سدھو موسے والا کے بعد ایک اور گلوکار پر قاتلانہ حملہ، ہسپتال منتقل

سدھو موسے والا کے بعد ایک اور گلوکار پر قاتلانہ حملہ، ہسپتال منتقل

اسحاق ڈار واقعی جادوگر ثابت ہونے لگے ، ڈالر کی قیمت 200سے بھی کم ۔۔ ! عقل کو دنگ کر دینے والی خبر آگئی

اسحاق ڈار واقعی جادوگر ثابت ہونے لگے ، ڈالر کی قیمت 200سے بھی کم ۔۔ ! عقل کو دنگ کر دینے والی خبر آگئی

ایک اورخطرناک آڈیو لیک ہوگئی ،اہم ترین سیاسی رہنماء کی دہشتگردوں کومالی تعاون کی یقین دہانی

ایک اورخطرناک آڈیو لیک ہوگئی ،اہم ترین سیاسی رہنماء کی دہشتگردوں کومالی تعاون کی یقین دہانی

آخرکار وہ گھڑی آہی گئی جس کاسب کوانتظار تھا،سابق وزیراعظم عمران خان آخری کال کب دیں گے ،بتادیا

آخرکار وہ گھڑی آہی گئی جس کاسب کوانتظار تھا،سابق وزیراعظم عمران خان آخری کال کب دیں گے ،بتادیا

طاقت ور حلقوں سے مذاکرات کے دوران بات باہر نہیں کرنی چاہیے،عمران خان  کا طاقت ورحلقوں سے مذاکرات کا اعتراف

طاقت ور حلقوں سے مذاکرات کے دوران بات باہر نہیں کرنی چاہیے،عمران خان کا طاقت ورحلقوں سے مذاکرات کا اعتراف

وہ بلوچ خاتون جس نے صوبے کی عورتوں کو تحصیلدار اور نائب تحصیلدار بننے کا حق دلوایا

وہ بلوچ خاتون جس نے صوبے کی عورتوں کو تحصیلدار اور نائب تحصیلدار بننے کا حق دلوایا

والدین کی بیٹے کی خواہش تھی جو پوری ہوگئی ۔۔ایسا انوکھا واقعہ جب ایک لڑکی لڑکا بن گئی، مکمل واقعہ جان کرآپ حیران رہ جائیں گے

والدین کی بیٹے کی خواہش تھی جو پوری ہوگئی ۔۔ایسا انوکھا واقعہ جب ایک لڑکی لڑکا بن گئی، مکمل واقعہ جان کرآپ حیران رہ جائیں گے

’’سر منڈواتے ہی اولےپڑ گئے ‘‘ عمران خان اور شیخ رشید کو نوٹسز جاری

’’سر منڈواتے ہی اولےپڑ گئے ‘‘ عمران خان اور شیخ رشید کو نوٹسز جاری

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،شادی کے خواہشمندافرادکےلیے خوشی کی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،شادی کے خواہشمندافرادکےلیے خوشی کی خبرآگئی

منی لانڈرنگ کا مقدمہ، مونس الٰہی کی درخواست پر عدالتی فیصلہ آگیا

منی لانڈرنگ کا مقدمہ، مونس الٰہی کی درخواست پر عدالتی فیصلہ آگیا

ہر چیز ٹھیک ہوگئی تھی، یقین تھا اب حکومت مجھے نہیں نکالے گی، مفتاح اسماعیل کا شکوہ

ہر چیز ٹھیک ہوگئی تھی، یقین تھا اب حکومت مجھے نہیں نکالے گی، مفتاح اسماعیل کا شکوہ

میرا جادو مسلمانوں پر کام نہیں کرتا ۔۔ خاتون جادوگرنی نے مسلمانوں کے حوالے سے کون سا انکشاف کر دیا؟

میرا جادو مسلمانوں پر کام نہیں کرتا ۔۔ خاتون جادوگرنی نے مسلمانوں کے حوالے سے کون سا انکشاف کر دیا؟

آٹھویں دن ہی طلاق ہوگئی تھی۔۔ ایاز امیر نے قتل ہونے والی بہو کے بارے میں کیا نئے انکشافات کردیے؟

آٹھویں دن ہی طلاق ہوگئی تھی۔۔ ایاز امیر نے قتل ہونے والی بہو کے بارے میں کیا نئے انکشافات کردیے؟