10:59 am
ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

10:59 am


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، 75 سالوں میں پہلی مرتبہ ہفتہ وار مہنگائی کی
شرح ہوشربا 42 فیصد سے بھی اوپر چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافے کے تمام ہی ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، 75 سالوں کے دوران پہلی مرتبہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 40 فیصد کی سطح بھی عبور کر گئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 3.35 فیصد مزید اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے کے دوران 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی، ٹماٹر، پیاز، آلو، دالیں، چکن، فی درجن انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا، ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمتوں میں 18 روپے سے زائد، پیاز کی فی کلو قیمت میں 2 روپے، آلو کی فی کلو قیمت 65 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمتوں میں 19 سے زائد اضافہ ہوا، فی درجن انڈوں کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے، دال ماش کی فی کلو قیمت میں 1 روپیہ، دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 3 روپے، بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 36 پیسے کا اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے کے دوران دہی، مٹن، خشک دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 15 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا، اڑھائی کلو گھی کا ٹن 4 روپے 7 پیسے کم ہوا، دال کی فی کلو قیمت میں تقریباً 1 روپے، دال مسور کی فی کلو قیمت میں 1 روپیہ سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔یہاں واضح رہے کہ ہاں واضح رہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت کے 4 ماہ کے دوران مہنگائی میں ڈیڑھ سو فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہی، موجودہ حکومت کے قیام کے بعد سے ملک میں مہنگائی میں 170 فیصد سے زائد کا اضافہ ہو چکا۔ تحریک انصاف کی سابقہ حکومت کے آخری ماہ یعنی مارچ 2022 میں ریکارڈ کی جانے والی مہنگائی کی شرح 9 عشاریہ 1 فیصد تھی، جو جولائی 2022 میں بڑھ کر 24 عشاریہ 9 فیصد ہو گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں مہنگائی 14 سال کی بلند ترین سطح پر رہی، جون کے مقابلے میں جولائی میں مہنگائی میں 4.35 فیصد اضافہ ہوا اور جولائی میں مہنگائی کی شرح 24.9 فیصد رہی، جون میں مہنگائی کی شرح 21.3 فیصد تھی، جبکہ گزشتہ سال جولائی 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.4 فیصد تھی۔

تازہ ترین خبریں

 اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل 

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل 

الیکشن 2024، یاسمین راشد کی درخواست پر نوازشریف الیکشن کمیشن طلب 

الیکشن 2024، یاسمین راشد کی درخواست پر نوازشریف الیکشن کمیشن طلب 

ایم کیو ایم کو وفاق میں کون کونسی 3 وزارتیں ملنے کا امکان؟؟؟ دیکھیں خبر میں

ایم کیو ایم کو وفاق میں کون کونسی 3 وزارتیں ملنے کا امکان؟؟؟ دیکھیں خبر میں

عدالت کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات واپس لینے سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایات دیدی گئیں

عدالت کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات واپس لینے سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایات دیدی گئیں

“بیٹھ جائیں ،ورنہ لائسنس منسوخ کرنےکاحکم دے کر  توہین عدالت کا نوٹس بھی ہو گا”، چیف جسٹس کا شوکت بسرا پر برہمی کا اظہار، کیوں ؟دیکھیں

“بیٹھ جائیں ،ورنہ لائسنس منسوخ کرنےکاحکم دے کر توہین عدالت کا نوٹس بھی ہو گا”، چیف جسٹس کا شوکت بسرا پر برہمی کا اظہار، کیوں ؟دیکھیں

8 فروری کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

8 فروری کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

سندھ اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا انکشاف

سندھ اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا انکشاف

بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ، وزارت عظمیٰ پیپلز پارٹی کو دی جائے ، اہم رہنما کا مطالبہ 

بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ، وزارت عظمیٰ پیپلز پارٹی کو دی جائے ، اہم رہنما کا مطالبہ 

سعودی ایئرلائن کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،وجہ بھی سامنے آ گئی

سعودی ایئرلائن کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،وجہ بھی سامنے آ گئی

جہلم سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب ایم این اے  اغوا کر لیے گئے ، جانیں تفصیل

جہلم سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب ایم این اے اغوا کر لیے گئے ، جانیں تفصیل