06:48 pm
پاکستان میں 30 ہزار پولٹری فارم بند ہونے کا خدشہ، وجہ سامنے آگئی

پاکستان میں 30 ہزار پولٹری فارم بند ہونے کا خدشہ، وجہ سامنے آگئی

06:48 pm

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں سویا بین سیڈز کی قلت کے سبب 30ہزار سے زائد پولٹری فارمز بند اور سینکڑوں فیڈملز کے متاثرہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ثاقب رفیق نے اس حوالے سے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت بندرگاہ پر 1لاکھ 30ہزار ٹن سویا بین میل کھلے آسمان تلے پڑے ہیں، جن کی مالیت 22ارب روپے ہے۔ ثاقب رفیق کا کہنا تھا کہ اگر یہ سیڈز
فوری ریلیز نہ کیے گئے تو اگلے دو ہفتوں میں ملک میں نہ صرف مرغی اور انڈے دستیاب نہیں ہوں گے بلکہ دودھ اور گوشت کی بھی قلت پیدا ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے ملک میں 30ہزار سے زائد پولٹری فارم بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ اس سے 300سے زائد فیڈ ملز براہ راست متاثر ہوں گی۔ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو اس سیکٹر میں لگ بھگ 1200ارب روپے کی سرمایہ کاری ختم ہو جائے گی جس میں ایک بڑا حصہ غیرملکی سرمایہ کاری کا ہے۔ ثاقب رفیق کا کہنا تھا کہ 15لاکھ سے زائد لوگوں کا روزگار پولٹری انڈسٹری سے وابستہ ہے۔ چنانچہ حکومت کو اس طرح توجہ دینی چاہیے۔ سویا بین میل فیڈ کا اہم جزو ہے۔ اس کے بغیر فیڈ کی تیاری ممکن نہیں۔ اس کی عدم دستیابی سے فیڈ انڈسٹری بند ہو جائے گی، جس کے نتیجے میں پولٹری فارمز، فش فارمز اور ڈیری فارمز تباہ ہو جائیں گے۔ حکومت کو اس صورتحال کی سنگینی کا ادراک کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبریں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145  وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145 وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی  رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،انوارالحق

دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،انوارالحق

آئندہ الیکشن کیلئےالیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری

آئندہ الیکشن کیلئےالیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری

خاور مانیکا کے کہنے پر کمرے میں جاتا تو عمران خان مجھے ڈانٹ کر نکال دیتے تھے، گواہ محمد لطیف

خاور مانیکا کے کہنے پر کمرے میں جاتا تو عمران خان مجھے ڈانٹ کر نکال دیتے تھے، گواہ محمد لطیف

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ،نثار احمد  کا اعزاز،پانچ رنز پر 5کھلاڑی آؤٹ

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ،نثار احمد کا اعزاز،پانچ رنز پر 5کھلاڑی آؤٹ

پاکستانی ویمن  ٹیم کی تاریخی  کامیابی،ٹی 20 میں واضح برتری حاصل کرلی

پاکستانی ویمن ٹیم کی تاریخی کامیابی،ٹی 20 میں واضح برتری حاصل کرلی

غزہ  جنگ،فلسطینیوں کی نسل کشی جاری،2روز میں 800 سے زائدافرادشہید

غزہ جنگ،فلسطینیوں کی نسل کشی جاری،2روز میں 800 سے زائدافرادشہید

احسن اقبال مہنگائی کے ذمہ دار، سارا کٹھا چٹھا تیار کررکھا ہے، دانیال عزیز

احسن اقبال مہنگائی کے ذمہ دار، سارا کٹھا چٹھا تیار کررکھا ہے، دانیال عزیز

پنجاب میں ڈینگی کے وار تیز، 50نئے کیسز کی تصدیق

پنجاب میں ڈینگی کے وار تیز، 50نئے کیسز کی تصدیق