03:27 pm
ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

03:27 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کہا کہ
2 روز میں پاکستان کا ساڑھے 4 ٹریلین روپے کا قرضہ بڑھا دیا گیا، ڈالر کی قدر بڑھنے سےملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، حکومت کے پلے جو کچھ پڑے گا اس کے ریٹ بڑھائیں گے، پچھلے 9 ماہ میں پاکستان کےعوام نے مہنگائی کا طوفان دیکھا۔سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں شوکت ترین اور مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 36 گھنٹے میں ساڑھے 4 ہزار ارب کا قرض بڑھ گیا ہے، ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملکی معیشت پر اثرات مرتب ہوں گے، ملک میں مہنگائی تیزی سے بڑھ رہی ہے، مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی، کہا گیا تھا کہ ڈالر 200 روپے سے نیچے آجائے گا، ان لوگوں کی وجہ سے ہزاروں کاروبار بند ہوگئے ،مسئلہ معاشی نہیں قومی سلامتی کابن چکا، رجیم چینج کے باعث ملکی معیشت تباہ ہوگئی، زرمبادلہ کے ذخائر 3 ہفتے کے رہ گئے ہیں، معاشی بحران کے باعث سماجی بحران پیدا ہورہا ہے،90 دن میں انتخابات کروانا آئین میں لکھا ہے، 90 روز میں انتخابات نہ ہوں تو مقدمہ بنتا ہے، سانحہ71 عوام کا مینڈیٹ نہ ماننے کی وجہ سے ہواتھا، آج پھر قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا جارہا ہے، ان لوگوں نے اپنی انا کے لئے معیشت کو کھائی میں گرادیا ہے، نئے مینڈیٹ پر نہیں گئے تو مسائل بڑھیں گے، ملکی مسائل کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی بات ہورہی ہے۔ جبکہ کانفرنس کے موقع پر سابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے ڈالر بے قابو ہوجانے پر کہا کہ ایک دن میں روپے کی قدر میں 34 روپے کی کمی ہوئی، ہم ڈالر182روپے کا چھوڑ کرگئے تھے، انہوں نے 2 روز میں پاکستان کا ساڑھے 4 ٹریلین روپے کا قرضہ بڑھا دیا، ملکی زرمبادلہ مزید کم ہوگیا ہے، آئی ایم ایف 3.2 ٹریلین ٹیکسزکی بات کررہا ہے اور اب تک قرضوں میں ساڑھے 12 ٹریلین کا اضافہ ہوچکا ہے، حکومت کے پلے جو کچھ پڑے گا اس کے نرخ بڑھائے جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی عرب شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری