03:14 pm
پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

03:14 pm

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا ، عوام آٹے کیلئے خوار مارے مارے پھرنے لگے جگہ جگہ خوار ہونے لگے ۔
دوسری جانب چکی آٹے کی قیمت میں اضافے نے پچھلے تما م ریکارڈ توڑ دیئے ۔نانبائیوں نے روٹی نان کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا ۔ چکی مالکان اور نانبائیوں نے سبسڈائزڈ گندم ،آٹے کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔فلورملز کو سبسڈائزڈ گندم کی ریکارڈ فراہمی بھی آٹے کی دستیابی یقینی نہ بنا سکی۔سرکاری آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 648 روپے پر بھی مارکیٹ میں طلب کے معاملے پر ناپید، نجی آٹے کا پندرہ کلو کا تھیلا 1800 سے 1850 روپے میں فروخت، چکی آٹے کی قیمت 165 روپے فی کلوکی تاریخی سطح تک پہنچ گئی۔حال ہی میں تقرری کے بعد سیکر ٹری فوڈ پنجاب نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اسپیشل ٹیمیں بنا کر خود ناکوں اور فلورملز کی چیکنگ کرنا شروع کردی۔سرکاری گوداموں سے روزانہ 23 ہزار میٹرک ٹن گندم کی ریلیز کے باوجود مارکیٹ میں سبسڈائزڈ آٹے کے حصول کیلئے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ۔محکمہ خوراک کے دعوے کے مطابق پنجاب میں روزانہ سبسڈائزڈ آٹے کے 5 لاکھ تھیلے فراہم کیے جارہے ہیں لیکن حقائق اس کے برعکس ہیں۔باوثوق ذرائع کے مطابق پنخاب کی فلور ملز کو روزانہ ریکارڈ سبسڈائزڈ گندم ریلیز کی جارہی ہے جس کی قیمت 2300 روپے فی من ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں نجی گندم کہ قیمت4200 روپے سے 4300 فی من تک پہنچ چکی ہے۔اس طرح فی من قیمت میں 2000 روپے کا واضح فرق ہے جس سے پنجاب سے گندم کی اسمگلنگ کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے روزانہ ریلیز کیے جانے والے کوٹے میں سے 40 فیصد تک گندم اسمگل کی جارہی ہے جس میں سے کچھ مقامی مارکیٹ میں اور باقی دیگر صوبوں میں فروخت کردی جاتی ہے ۔اس طرح سرکاری اعدادوشمار کے مطابق تو پنجاب میں وافر سبسڈائزڈ آٹا ہے لیکن عملی طور پر پنخاب میں5 لاکھ کے سرکاری عدد کی بجائے روزانہ سبسڈائزڈ آٹے کے 2 سے اڑھائی لاکھ تک تھیلے بنائے جارہے ہیں ۔سرکاری پوائنٹس اور ٹرکوں کے باہر عوام کی اکثریت لمبی قطاروں میں لگنے کے باوجود گھنٹوں بعد بھی آٹا حاصل کرنے میں ناکام رہتی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب کے پاس اس وقت 15 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، وفاق سے پنجاب نے 25 لاکھ ٹن گندم مانگی ہے اور وفاق نے پنخاب کو گندم فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ پنجاب سے اگر یونہی گندم کی ریلیز جاری رہی تو پنجاب کے ذخائر 15 مارچ تک ختم ہوجائیں گے جبکہ آگے رمضان المبارک کیلئے گندم کا انتظام مشکل ہوجائے گا۔آٹا چکی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں گندم کا روز نیا ریٹ ہے آج 4300 روپے فی من ہے، مہنگا ڈیزل،مہنگی بجلی کی وجہ سے پسائی کی خرچہ بڑھ چکا ہے، یہی وجہ ہے متعدد چکیوں نے آٹے کی پسائی بند کر دی ہے ۔ مارکیٹ میں 10 کلو کا سرکاری آٹے کا تھیلا طلب کے مطابق مل نہیں رہا، نجی آٹے کا 15 کلو کا تھیلا 1800 روپے سے زائد قیمت پر فروخت ہورہا ہے چکی مالکان نے آٹا 165 روپے فی کلو کردیا ہے ۔ مہنگے آٹے سے روٹی کی قیمت بھی مسلسل بڑھ رہی ہے ۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی عرب شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری