01:40 pm
آزادکشمیر عوام کیلئے بری خبرآگئی،  آٹے کی قیمت میں اضافہ ،نوٹیفکیشن جاری

آزادکشمیر عوام کیلئے بری خبرآگئی، آٹے کی قیمت میں اضافہ ،نوٹیفکیشن جاری

01:40 pm

مظفر آباد(نیوزڈیسک) آزاد کشمیرحکومت نے بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کردیا۔
حکومت آزادکشمیر نے آٹے کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔محکمہ خوراک کی جانب سے جاری کردہ آٹے کی نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق 630 روپے اضافے کے بعد فی من آٹے کی قیمت 3100 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ آزادکشمیربھر میں آٹے کی کمی کی وجہ سے قیمتیں بھی بلند ترین سطح پر پہنچ چکیہیں۔