11:26 am
ترقیاتی بجٹ کٹوتی کیوجہ سے  ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے  ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

ترقیاتی بجٹ کٹوتی کیوجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

11:26 am

گلگت (نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ اہلیان نومل اور فیض آباد کے دیرینہ مطالبے پر
اس منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا گیا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے نومل اور فیض آباد کے عوام کو پینے کے صاف پانی کے حوالے سے درپیش مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے صوبائی وزراءکے ہمراہ نومل فیض آباد گریٹر واٹر سپلائی سکیم کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس منصوبے پر تقریباً 27 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی ہے کہ اس منصوبے میں جدید واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو یقینی بنایا جائے۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے نومل 10 بیڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا جس پر 6 کروڑ روپے کی لاگت آئیگی۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کےلئے درکار وسائل فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے عوام کے مطالبے پر ایل ایم او کی تعیناتی کے بھی احکامات دیئے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہاکہ نومل میں ریسکیو 1122 یونٹ کے قیام کے لیے رپورٹ طلب کر لی ہے اس حوالے سے عوام کو خوش خبری دیں گے ۔ عمائدین سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی بجٹ کٹوتی کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے، ہم آئندہ سال عوام کی مزید خدمت کریں گے ، مفاد عامہ کے مزیدمنصوبے شروع کریں گے۔ لینڈریفارمز گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھاجس سے زمینوں کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا ۔

تازہ ترین خبریں

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

تمام لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، حماد اظہر

تمام لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، حماد اظہر

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان ،پٹرول8 اور ہائی سپیڈ ڈیزل5 روپےفی لٹرسستا ہوگیا

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان ،پٹرول8 اور ہائی سپیڈ ڈیزل5 روپےفی لٹرسستا ہوگیا

پیمر ا کا نیا ضابطہ اخلاق ، ملک کیخلاف نفرت پھیلانے والوں کا بلیک آئوٹ کرنے کی ہدایت

پیمر ا کا نیا ضابطہ اخلاق ، ملک کیخلاف نفرت پھیلانے والوں کا بلیک آئوٹ کرنے کی ہدایت

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا