11:52 am
روپے کی قدر میں مسلسل کمی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 316 روپے کا ہوگیا

روپے کی قدر میں مسلسل کمی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 316 روپے کا ہوگیا

11:52 am

اسلام آباد(نیوزڈیسک)روپے کی قدر میں مسلسل کمی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 316 روپے کا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق
ڈالر کی طلب بڑھنے کی وجہ سے روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ، اوپن مارکیٹ میں روپے کی تنزلی کا نیاریکارڈ قائم ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 316روپے تک جاپہنچا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 27 پیسے کے اضافے سے 285 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا لیکن اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلندترین سطح پر 316روپے تک جاپہنچا ہے ۔

تازہ ترین خبریں