11:46 am
رواں ماہ مہنگائی کی سطح 38 فیصدتک پہنچ گئی

رواں ماہ مہنگائی کی سطح 38 فیصدتک پہنچ گئی

11:46 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رواں ماہ مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق
رواں مالی سال 23-2022 کے پہلے 11 ماہ کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح29 فیصد تھی تو مئی کے دوران 38 فیصد کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے کھانے پینے کی اشیاء 48اعشاریہ 65 فیصد جبکہ ٹرانسپورٹ کے کرائے 53 فیصد مہنگے ہوگئے، تفریحی سہولیات گزشتہ سال کی نسبت 72 فیصد مہنگی ہوئیں جبکہ ریسٹورنٹ اور ہوٹل چارجز میں بھی 42 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ شہری علاقوں میں مہنگائی 35 اعشاریہ 1 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 42 اعشاریہ 2 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت اس سال صحت کی سہولیات 19 فیصد ،تعلیم ساڑھے 8 فیصد، بجلی، گیس و ایندھن 20اعشاریہ 51 فیصد مہنگے ہوگئے، کپڑوں اور جوتوں کی قیمتیں بھی 22اعشاریہ 47 فیصد بڑھی ہیں ۔ رواں ماہ پیاز، ٹماٹر، سبزیوں، پھلوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تازہ ترین خبریں