05:59 pm
چینی کی قیمت میں مزید 3 روپے کا اضافہ کردیا گیا

چینی کی قیمت میں مزید 3 روپے کا اضافہ کردیا گیا

05:59 pm

لاہور میں چینی کی قیمت میں ایک بار پھر 3 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، اورچینی کی پرچون قیمت 160 روپے کلو ہو گئی ہے، جبکہ کین کمشنر پنجاب نے کہا کہ چینی کی اسمگلنگ نہ روکی گئی تو بحرانی کیفیت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ لاہور میں چینی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے، پرچون میں چینی 3 روپے مزید مہنگی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 160 روپے کلو ہو گئی ہے۔ مارکیٹ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو کی بوری 7600 کی ہو گئی ہے۔ جب کہ پرچون فروشوں کا کہنا ہے کہ چینی کی 50 کلو کی بوری 8000 روپے میں پڑتی ہے اور گزشتہ چند روز میں چینی کی قیمت 5 روپے کلو بڑھی ہے۔


مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کین کمشنر پنجاب نے شوگر ملوں سے اسٹاکس کا ریکارڈ مانگ لیا ہے اور ریکارڈ مانگے جانے پر ذخیرہ اندوز سرگرم ہو گئے ہیں، جس کے ب عد چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

چینی اسمگلنگ کے باعث اسٹاک ختم ہو رہے ہیں
دوسری جانب کین کمشنر پنجاب عبدالرؤف نے پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کردیئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ چینی کی اسمگلنگ نہ روکی گئی توبحرانی کیفیت کاسامناکرنا پڑسکتا ہے۔


کین کمشنر نے واضح کیا کہ چینی اسمگلنگ کے باعث اسٹاک ختم ہو رہے ہیں، چینی کے موجودہ اسٹاکس کی سخت مانیٹرنگ کی جائے، اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

ذرائع کے مطابق کین کمشنر نے راجن پور، ڈی جی خان، میانوالی، رحیم یارخان کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کئے۔

 

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد