05:57 pm
بجلی کمپنیوں کے ملازمین سالانہ 13 ارب کی بجلی مفت کیسے وصول کرتے ہیں

بجلی کمپنیوں کے ملازمین سالانہ 13 ارب کی بجلی مفت کیسے وصول کرتے ہیں

05:57 pm

پاور ڈویژن ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری بجلی کمپنیوں کے افسران کو سالانہ 13 ارب روپے کی مفت بجلی ملتی ہے، اور صرف گریڈ ایک سے 4 تک کے ملازمین کو ماہانہ 100 یونٹ فری ملتے ہیں۔ ایک طرف ملک بھر ملک بھر میں عوام بجلی کے بھاری بلوں سے بلبلا اٹھے ہیں اور پورے ملک میں مظاہرے اور احتجاج کئے جارہے ہیں تو دوسری طرف بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے افسران مفت بجلی کے مزے لوٹ رہے ہیں۔
ذرائع پاور ڈویژن نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری بجلی کمپنیوں کے افسران کو سالانہ 13 ارب روپے کی مفت بجلی فراہم کی جاتی ہے، اور صرف گریڈ ایک سے 4 گریڈ کے ملازمین کو 100 یونٹ بجلی مفت دی جاتی ہے، اور ان 1 سے 4 گریڈ کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ماہانہ 50 یونٹ فری بجلی دی جاتی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ 5 سے 10 گریڈ کے افسران کو 150 یونٹ مفت دیئے جارہے ہیں، جب کہ 11ویں سے 15ویں اسکیل تک افسران کو 200 یونٹ مفت ملتے ہیں، اور ریٹائرمنٹ کے بعد 11ویں سے 15ویں اسکیل تک ریٹائرڈ افسران کو 100 یونٹ ماہانہ ملتے ہیں۔ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق 16ویں اسکیل کے افسران کو 300، 17ویں کو 450 یونٹس فری ملے ہیں، 18ویں گریڈ کےافسران کو 600 یونٹ بجلی مفت دی جاتی ہے، جب کہ 19ویں گریڈ کے افسران کو 880، 20 ویں کو 1110 یونٹ، جب کہ 21 اور 22 گریڈ والے ملازمین کو 1300 یونٹ ماہانہ مفت دیے جاتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ گرڈ 17 سے اوپر کے افسران کے مفت یونٹ بند کرنے کی سمری تیار ہوچکی ہے، ان افسران کو یونٹس کے مساوی رقم تنخواہ میں دیے جائیں گے۔ ذرائع پاور ڈویژن نے بتایا کہ سمری کابینہ کو بھجوائی جا رہی ہے، اور کابینہ کی منظوری پر سہولت ختم کر دی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد