06:03 pm
بجلی کا بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل آئیں، صارفین سے 2 ماہ کی یکمشت وصولی

اگست میں بجلی کا بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل آئیں، بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ملاکر عوام کو فی یونٹ بجلی 52 روپے تک پڑنے لگی۔
اگست کے بجلی بلوں میں صارفین پر 15روپے فی یونٹ تک کا اضافی بوجھ ڈالا گیا، یکم جولائی کوبجلی کی قیمت فی یونٹ ساڑھے 7 روپے تک بڑھائی گئی لیکن اس کی مکمل وصولی نہ ہوئی، پھراگست میں صارفین سے 2 ماہ کی یکمشت وصولی کرلی گئی۔ ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بھی وصو ل کی جارہی ہے، رہی سہی کسر بجلی پرعائد ٹیکس نے پوری کر دی، مجموعی طور پر ایک سال میں بجلی صارفین پر ڈیڑھ ہزار ارب روپے کابوجھ منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب بجلی کے بل سے بلدیہ عظمیٰ کراچی بھی پریشان ہے جنہوں نے ماہانہ سوا کروڑ روپے کی بچت کے لیے نیا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کی 106 اہم شاہراہوں پر سولر اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی کی 106 مرکزی شاہراہوں پر لگی اسٹریٹ لائٹس کا ماہانہ بل لگ بھگ ایک کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔

تازہ ترین خبریں

میاں صاحب چوتھی بار بھی سلیکٹ ہوکر آئے تو نا عوام مانیں گے نا میں مانوں گا: بلاول

فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، اینٹی کرپشن کے حوالے

ریاست مخالف تقاریر کیس‌: مریم اورنگزیب کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

مشہور کامیڈین نعیم عرف جونیئر محمود انتقال کرگئے

ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ

غزہ کے بچوں کو کھانے کی اشیاء والے کھلونے دینے پر اشنا شاہ برہم

معیشت میں بدنظمی 2019 میں شروع ہوئی، 2022 میں بھٹہ بیٹھ گیا،نوازشریف

بھٹو کیس کی طرح کیا ہم نواز شریف کو انصاف کیلئے 45 سال انتظار کریں؟ جاوید لطیف

جاپان: سمندر میں تابکاری پانی کی وجہ سے ہزاروں ٹن مچھلیاں مردہ حالت میں کنارے پر آگئیں

 ملک کو اس حال پر پہنچانےوالوں  کا محاسبہ ہونا چاہیے،نواز شریف

مریم نوازگجرات کا محاذ فتح کرنے پہنچ گئیں

لاہور آلودہ ترین شہر بن گیا،انتظامیہ خاموش

2024 میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی فائیو جی سروس دستیاب ہوگی، ڈاکٹر عمر سیف

امریکا نے غزہ  جنگ بندی کی مخالفت کردی

امریکا نے غزہ جنگ بندی کی مخالفت کردی