06:24 pm
طورخم سرحد کی بندش: یہ پاکستان کو فروٹ برآمد کرنے کا سیزن ہے، افغان تاجر

طورخم سرحد کی بندش: یہ پاکستان کو فروٹ برآمد کرنے کا سیزن ہے، افغان تاجر

06:24 pm

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے سبب طورخم سرحد پیر کو چھٹے روز بھی بند رہی۔ افغان حکام سرحد کھلوانے کیلئے کوشاں ہیں تاہم پاکستان نے سرحد پر پاکستانی حدود میں تعمیرات کے حوالے سے اپنے تحفظات افغانستان کے سامنے رکھے ہیں۔ دوسری جانب افغان تاجروں کا کہنا ہے کہ سرحد ایک ایسے وقت پر بند ہوئی ہے جب افغانستان سے پاکستان کو فروٹ برآمد کرنے کا سیزن چل رہا ہے۔ افغان ٹی وی چینل طلوع نیوز کے مطابق ایک افغان تاجر زلمے عظیمی نے اتوار کے روز کہا کہ سرحد بند ہوئے پانچ روز ہوچکے ہیں، اس سیزن میں افغانستان سے پاکستان کو برآمد کی جانے والی اشیاء میں انگور اور سبزیاں شامل ہوتے ہیں۔ ان اشیاء سے بھرے ٹرک طورخم سرحد پر کھڑے ہیں، بعض اشیا خاص طور پر فروٹ خراب ہو رہے ہیں، کچھ فروٹ ننگر ہار میں ہیں۔ پاکستان افغانستان مشترکہ چیمبر آف کامرس کے مطابق سرحد کی بندش کے سبب اب تک دونوں جانب دس لاکھ ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔
چیمبر کے سربراہ خان جان الوکزئی نے کہاکہ ہم افغان منصوعات کراچی اور واہگہ تک بھیجتے ہیں، جب کہ پاکستانی تاجر اشیا مشرق وسطیٰ بھیجتے ہیں، دونوں کی برآمدت بند ہیں۔ افغان حکام سرحد کھلوانے کے لیے پاکستان سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، لیکن دوسری جانب افغان وزارت خارجہ کے ایک بیان پر پاکستانی دفترخارجہ نے پیر کو سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا،  چیئرمین پی ٹی آئی

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

میرے  نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

میرے نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی چیئرمین  ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

پی ٹی آئی چیئرمین ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

جناح ہاؤس حملہ کیس ،  پولیس نے  عظمی خان  اور علیمہ خان  کی گرفتار ی مانگ لی

جناح ہاؤس حملہ کیس ، پولیس نے عظمی خان اور علیمہ خان کی گرفتار ی مانگ لی

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

سائفر کیس کی سماعت  9 اکتوبر تک ملتوی

سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

رواں ما لی سال  مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ

رواں ما لی سال مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ