05:53 pm
حکومت اور آئی ایم ایف کی بات چیت کے بعد لگژری امپورٹس پر اضافی ٹیکس رد کردیا گیا

حکومت اور آئی ایم ایف کی بات چیت کے بعد لگژری امپورٹس پر اضافی ٹیکس رد کردیا گیا

05:53 pm

منگل کو دعویٰ کیا گیا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے لگژری درآمدات پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا جسے وفاقی حکومت نے مسترد کر دیا ہے۔ تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر صرف ایک ’رسمی‘ گفتگو ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے ٹیکس بڑھانے کا کہا تھا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ معاہدے کے تحت طے شدہ ٹیکس اہداف پورے ہوں گے۔
حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف نے آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی تھی۔ تاہم، حکام نے مبینہ طور پر اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گزشتہ دو ماہ میں ٹیکس کی مد میں 24 ارب روپے اکٹھے کیے ہیں، اور اس حساب سے پہلی سہ ماہی کا 30 ارب کا ہدف آسانی سے حاصل ہو جانا چاہیے۔ حکومتی ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف نے حکومت کی محصولات کی وصولی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ تاہم، ایک اور ذریعے نے آج نیوز کو بتایا کہ لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے سے حاصل ہونے والی آمدنی بہت زیادہ ہوگی، لیکن اتنی زہادی نہیں کہ آئی ایم ایف کے 200 ارب روپے سے زیادہ کے ٹیکس اہداف میں کوئی کاطر خواہ حصہ ڈال سکے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ اس معاملے پر حکومت اور آئی ایم ایف کی ٹیم کے درمیان بات چیت ہوئی تھی لیکن صرف ’رسمی‘، کیونکہ دونوں فریق سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات درآمدات کو مکمل طور پر روک دیں گے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ دونوں فریقین یہ بھی سمجھتے ہیں کہ عوام پر پہلے ہی بہت زیادہ ٹیکس عائد کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین خبریں

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا،  چیئرمین پی ٹی آئی

شفاف الیکشن تمام مسائل کا حل، سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کیلئے تیار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

بنوں میں پولیوکیس سامنے آگیا،بچی معذور ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 9 ایس ڈی اوز احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی

میرے  نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

میرے نواز شریف کے ساتھ تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں ،شاہد خاقان عباسی

پی ٹی آئی چیئرمین  ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

پی ٹی آئی چیئرمین ،پاکستان کا داخلی معاملہ ہے،جان کربی

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

کراچی ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کے پرزہ جات چوری ، طیار ے کباڑ کا ڈھیر بن گئے

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

پاکستان غریب اور مقروض ممالک کی فہرست میں شامل

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

190 ملین پائونڈ کیس، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست خارج

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ،روپیہ مستحکم ہونے لگا

جناح ہاؤس حملہ کیس ،  پولیس نے  عظمی خان  اور علیمہ خان  کی گرفتار ی مانگ لی

جناح ہاؤس حملہ کیس ، پولیس نے عظمی خان اور علیمہ خان کی گرفتار ی مانگ لی

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل روکنے کی دائر درخواست مسترد

سائفر کیس کی سماعت  9 اکتوبر تک ملتوی

سائفر کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کورگروپ تشکیل

رواں ما لی سال  مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ

رواں ما لی سال مہنگا ئی کم نہیں ہو گی، 26.5 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ، عالمی بینک کی رپورٹ