منگلاڈیم ریزنگ پراجیکٹ میرپو رنے میرپو رکی عوام کو معاشی بدحالی اور مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ، مظفر علی ظفر

منگلاڈیم ریزنگ پراجیکٹ میرپو رنے میرپو رکی عوام کو معاشی بدحالی اور مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ، مظفر علی ظفر

2 days ago.

میرپور(بیورورپورٹ) منگلاڈیم ریزنگ پراجیکٹ میرپو رنے میرپو رکی عوام کو معاشی بدحالی اور مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ۔ واپڈا کے عوام اور متاثرین کے ساتھ کیے جانے والے فراڈ اور دھوکہ نے ثابت کیا ہے کہ واپڈاایک ناقابل اعتبار اور ناقابل انحصار ادارہ ہے ، قومی مفاد کا راگ الاپ کہ لوگوں کو دھوکہ دیا اس کا شیوہ ہے ۔ واپڈا نے ایک منصوبہ بندی کے تحت ریاستی اداروں کو استعمال کیا ۔ جبر اور فراڈ کے ذریعے متاثرین کی زمینوں اور بلڈ رپ پراپرٹی کے ریٹ کم مقرر کیے اور پھر جن متاثرین نے قانونی راستہ اختیار کیا اور عدالت کا دروازہ کھٹکٹایا عدالتوں نے مارکیٹ ریٹ کے مطابق زمینوں اور مکانوں کے معاوضہ جات میں اضافہ کر دیا ۔ عدالتی فیصلہ جات پر واپڈا کا عملدرآمد نہ کرنا اس بات کی غمازی ہے کہ واپڈا اپنے آپکوقانون سے بالا تر سمجھتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مظفر