بلوچ عوام نے صوبے کو پاکستان سے الگ کرنے کی بھارتی کوشش ناکام بنا دی

بلوچ عوام نے صوبے کو پاکستان سے الگ کرنے کی بھارتی کوشش ناکام بنا دی

a month ago.

کوئٹہ(آن لائن) اسپیکربلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بھارت کی بلوچستان کی پاکستان سے الگ شناخت ظاہر کرنے کی سازش بلوچستانیوں نے ناکام بنادی یوگینڈا میں کامن ویلتھ کے اجلاس میں بلوچستان کے وفد نے بھارتی پارلیمٹرین کو بھارت مردہ باد کے نعرے لگا کر منہ توڑ جواب دے دیا اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں گزشتہ دنوں یوگینڈا میں کامن ویلتھ کے اجلاس میں شرکت کرنے بعد وطن واپس پہنچنے کے بعد اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت اپنی سازشوں سے باز نہیں آیا کامن ویلتھ کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے بلوچستان کی پاکستان سے الگ شناخت ظاہر کرنے کی سازش کی گئی جسے بلوچستان کے پارلیمٹرین گروپ نے ناکام بنا دیا اسپیکر نے بتایا کہ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران اراکین اسمبلی میر حمل کلمتی اور مبین خلجی ان کے ہمراہ یوگینڈا میں اجلاس میں شرکت کے لئے گئے تھے جہاں پر بھارتی پارلیمانی گروپ کی جانب سے بلوچستان کی پاکستان سے الگ شناخت ظاہر کرنے کی سازش کی گئی