تاریخ کاکوڑا دان
  3  فروری‬‮  2018     |     کالمز   |  مزید کالمز

(گزشتہ سے پیوستہ) وہ اس بات کی مظہرہیںکہ ان کی مار پیٹ کرتے وقت کسی قسم کالحاظ نہیں کیاگیا۔ان قیدیوں کے جسم کے تمام حصوں پرزخموں کے نشانات نمایاں دکھائی دے رہے تھے۔مذکورہ تصاویردیکھ کرہردردمنددل دہل گیااورہرشخص سوچنے لگاکہ یہ جیل انتظامیہ کی انتقامی سوچ کاکھلامظہرہے۔ اگرچہ بھارتی سپریم کورٹ نے متعددمرتبہ اس نوعیت کی شکایات پرسماعت کے دوران میں حکومتوں پرنہ صرف جیلوں کے اندرانسانی حقوق کااحترام ممکن بنانے پرزوردیابلکہ اس حوالے سے پامالیوں کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے پربھی زوردیاگیاجبکہ ہائی کورٹس کوبھی جیلوں کی صورتحال اورقیدیوں کے حالات پرنظررکھنے کیلئے کہاہے لیکن اس کے باوجودکشمیرکے اندراوربیرونِ کشمیربھارتی جیلوں میں کشمیری قیدیوں پرظلم وتشددکاسلسلہ جاری ہے۔آئے روزجیلوں کے اندراسیرانِ کشمیر کو ذہنی اورجسمانی تشددکانشانہ بنایا جارہاہے لیکن عالمی سطح پرکبھی بھی زورداراندازمیں ان کاسنجیدگی سے نوٹس نہیں لیاگیا۔ ریاستی حقوق کمیشن نے کوٹ بھلوال جیل میں پیش آنے والے واقعے کا ازخودنوٹس لیکرجیل خانہ جات کے کٹھ پتلی ریاست حکام کوواقعے کی تحقیقات کرکے ایک ماہ کے اندراندررپورٹ پیش کرنے کی ہدائت کی تھی لیکن اس پرابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی اور ماضی کی طرح کمیشن کی ایسی ہدایات کو نظراندازکیاجاتارہاہے۔تہاڑجیل معاملے کا چونکہ دہلی ہائی کورٹ نے سنجیدہ نوٹس لیاہے ،اس لئے ہوسکتاہے کہ خلاف قانونی کاروائی کے مرتکبین کوقانون کے کٹہرے میں کھڑا کردیا جائے۔ تہاڑجیل میں کشمیری قیدیوں پربدترین تشددکے بعدمقبوضہ کشمیرمیں یہ مطالبہ زور پکڑ رہاہے اوراس کیلئے بڑے پیمانے پراحتجاج اور ہڑتالیں بھی کی جارہی ہیں کہ کشمیری قیدیوں کو بھارتی جیلوں سے کشمیرکی جیلوں میں بھیجاجائے ۔حریت کانفرنس کے بزرگ رہنماء جناب سیدعلی گیلانی ،میرواعظ عمرفاروق اوریٰسین ملک نے اقوام متحدہ ،ایمنسٹی انٹرنیشنل،ایشیا واچ اورریڈکراس کمیٹی جیسے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعے کاسختی سے نوٹس لیں اوربھارتی حکومت پردباؤبڑھائیں کہ وہ بے گناہ کشمیری قیدیوں کورہاکرے اورانہیں کشمیرکی جیلوں میں بھیجاجائے ۔حریت قائدین نے یہ بھی واضح طورپرکہاہے کہ اگرکشمیری قیدیوں میں سے کسی جان ومال کونقصان پہنچاتواس کے نتائج بے حدسنگین ہوں گے اور پھر پورے کشمیرمیں ایک بڑی تحریک کے زورپکڑنے کوکوئی نہیں روک سکے گا۔جموں وکشمیربارایسوسی ایشن نے بھی اس حوالے سے بھرپورآوازبلندکرتے ہوئے کشمیری قوم کومتحد ہونے کی اپیل کی ہے۔ضرورت اس امرکی ہے کہ حکومت پاکستان بھی اس حوالے سے مضبوط آوازبلندکرے اوردنیاکی سب سے بڑی فراڈجمہوریت کی دعویدارمودی سرکارکے ظالمانہ چہرے کوعالمی سطح پربے نقاب کرے۔ کشمیریوں کی تحریک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق ہے اوراسی حوالے سے اقوام متحدہ کی درجنوں قراردادیں موجودہیں۔ ادھرقصرسفیدکافرعون ٹرمپ بھارتی دہشتگردی سے نظریں چراتے ہوئے متعصب مہاسبھائی مودی کی پیٹھ ٹھونکنے میں مصروف ہے اورپاکستان سے کہاجارہاہے کہ وہ بھارت کو مطمئن کرے۔اس کایہ دہرامعیارواضح کرتاہے کہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں بھارت کوقصرسفیدکے فرعون کی مکمل سرپرستی حاصل ہے اورکشمیرکی تحریک آزادی کوکچلنے کیلئے وہ بھارت کو ہرممکن مددفراہم کررہاہے لیکن مظلوم کشمیریوں نے اپنی لازوال قربانیوں سے تحریک آزادی کوجس موڑپرپہنچادیاہے اسے اب طاقت کے بل پرکچلناممکن نہیں۔کشمیری قوم کے ہرفردکے دل ودماغ میں غاصب بھارت کے خلاف نفرت کاالاؤ دہک رہاہے۔کشمیرکاہرگھرکسی نہ کسی حوالے سے بھارتی ظلم وستم سے متاثر ہے۔ انہیں کسی قسم کے لالچ، تشددیاقتل وغارت گری سے ڈرادھمکاکرتحریک آزادی سے پیچھے ہٹانے پرمجبورنہیں کیاجاسکتا ۔

کشمیری قائدین کے خلاف بھی بھارت سرکاراپنی خفیہ ایجنسیوں کااستعمال کرتے ہوئے جس طرح کی سازشیں کررہی ہے اورانہیں عدالتوں کے ذریعے سزائیں دلوانے کے جومذموم ارادے رکھتی ہے ،اس میں انہیں ہرگزکامیابی حاصل نہیں ہوسکتی ۔کشمیری قوم پاکستان کواپناسب سے بڑاوکیل سمجھتی ہے ۔چونکہ کشمیری حریت پسندتکمیل پاکستان کی جنگ میں قیدوبندکی صعوبتیں بھی برداشت کررہے ہیں اس لئے پاکستان کوکشمیری بھائیوں کی وکالت کافرض سرانجام دینے میں ذرّہ بھر توقف، تاخیراورتکلف ایک ناقابل تلافی جرم ہوگا جس کیلئے خودپاکستانی عوام ان لیڈروں کاایسامحاسبہ کرے گی کہ تاریخ کاکوڑہ دان بھی ان کواپنے ہاں پناہ دینے میں شرمندگی اورخجالت محسوس کرے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved