شارجہ میں بس اور بائیک کے تصادم کے نتیجے میں دو شخص ہلاک

شارجہ میں بس اور بائیک کے تصادم کے نتیجے میں دو شخص ہلاک

2 months ago.

شارجہ: شارجہ میں ایک بھیانک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار زندگی سے محروم ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ شام کے وقت انڈسٹریل ایریا میں پیش آیا جب دو موٹر سائیکل سوار بس کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ٹریفک پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ حادثہ موٹر سائیکل سواروں کی غفلت کے باعث پیش آیا جنہوں نے ٹریفک سگنل کی سُرخ بتی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے سڑک پار کرنے کی کوشش کی، مگر وہ دُوسری جانب سے آنے والی بس سے ٹکرا گئے۔بس کی زور دار ٹکر کے باعث دونوں افراد بائیک سمیت کئی قلابازیاں کھاتے ہوئے دُور جا گرے۔ رات پونے آٹھ بجے کے قریب ہونے والے اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پٹرولز، ایمبولینسز، ریسکیو ٹیم اور طبی امداد کا عملہ موقع پر روانہ کر دیا گیا۔تاہم جب امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو دونوں افراد مُردہ حالت میں پائے گئے۔ اس حادثے کے باعث بس میں سوار دو افراد بھی شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر کویتی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دُبئی: بھارتی الیکٹریشن 10 سالہ بچی سے شرمناک حرکات پر پکڑا گیا

دُبئی: بھارتی الیکٹریشن 10 سالہ بچی سے شرمناک حرکات پر پکڑا گیا

2 months ago.

دُبئی :دُبئی پولیس نے ایک بھارتی الیکٹریشن کو دس سالہ فرانسیسی بچی کے ساتھ جنسی حرکات کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق 34 سالہ بھارتی الیکٹریشن کے جُمیرہ کے ایک وِلا میں کام کرنے والی سری لنکن ملازمہ سے جنسی تعلقات قائم ہوئے۔ جو اکثر اُسے ہوس پُوری کرنے کی خاطر اُس وقت گھر میں بُلا لیتی۔ جب اُسکا مالک اور مالکن گھر سے باہر ہوتے۔ اس کے علاوہ اُن کے ہوتے ہوئے بھی وہ اکثر اُس سے آ کر مِلتا رہا۔ ملازمہ نے اُس کا تعارف اپنے ایک رشتہ دار کے طور پر کرا رکھا تھا۔ملزم اُن کے چھوٹے موٹے کام بھی کر دیتا تھا۔ ایک روز الیکٹریشن نے بچی کے والدین کی غیر موجودگی کا فائدہ اُٹھا کر اُس سے غلط حرکات کیں اور اُسے خاموش رہنے کا کہا۔ بچی نے ایک روز اپنی والدہ کو بتا دیا کہ الیکٹریشن نے اُس سے کئی بار غلط حرکات کیں اور ملازمہ کو بھی ایک کمرے میں لے جاتا ہے۔بچی نے اپنی والدہ کو مزید بتایا کہ جب وہ اپنے کمرے میں چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ بیٹھ کر ٹی وی دیکھنے میں مصروف ہوتی تو الیکٹریشن اُس کے ساتھ آ کر بیٹھ جاتا اور پھر اُس کے جسم کے مختلف حصّوں سے چھیڑ چھاڑ کرتا رہتا۔ اُس نے کئی بار ایسا کیا اور اُسے کہا کہ وہ اس بارے میں کسی کو نہ بتایا۔ بچی ان حرکات پر اتنی خوفزدہ تھی کہ اُس نے اپنے والدین کو بھی کافی عرصہ تک اس بارے میں نہ بتایا۔

دُبئی :پولیس پر حملہ کرنے والے یورپی شخص کو گرفتار کر لیا گیا

دُبئی :پولیس پر حملہ کرنے والے یورپی شخص کو گرفتار کر لیا گیا

2 months ago.

دُبئی : دُبئی پولیس نے ایک بوسنیائی شخص کو ایک پولیس اہلکار پر حملہ آور ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیاہے۔ ملزم کے خلاف اُس کے فلپائنی ہمسائے نے شکایت درج کرائی تھی کہ وہ اُونچی آواز میں میوزک لگا کر پڑوسیوں کی نیند خراب کرتا ہے ۔ جب پولیس اہلکار اُسے گرفتار کرنے گیا تو ملزم نے گرفتاری دینے کی بجائے اُس پر حملہ کر ڈالا۔بعد میں جبلِ علی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 44 سالہ ملزم پر استغاثہ کی جانب سے آن ڈیوٹی پولیس اہلکار کی مار پیٹ کرنے اور بغیر لائسنس نشہ استعمال کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ تاہم ملزم نے عدالت میں اس بات سے انکار کر دیا کہ اُس نے آن ڈیوٹی پولیس اہلکار کی مار پیٹ کی ہے اور وقوعے کے وقت نشہ کر رکھا تھا۔جبکہ مُدعی پولیس افسر نے عدالت کو بتایا کہ اُنہیں ملزم کے خلاف ایک شکایت موصول ہوئی تھی کہ وہ اپنی رہائش گاہ پر انتہائی اُونچی آواز میں میوزک لگا کر آس پاس کے لوگوں کے آرام اورنیند میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے۔