تازہ ترین  
جمعرات‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2018

مختلف موبائیل فون کمپنیوں کا دوہرا معیار چیف جسٹس ہائی کورٹ و سپریم کورٹ آزادکشمیر نوٹس لے کر دوہرا معیار ختم کرائیں


بھمبر(بیورورپورٹ)مختلف موبائیل فون کمپنیوں کا دوہرا معیار چیف جسٹس ہائی کورٹ و سپریم کورٹ آزادکشمیر نوٹس لے کر دوہرا معیار ختم کرائیں ، موبائیل فون کمپنیاں آزادکشمیر کی حدود میں 100 روپے کا لوڈ کرانے یا کارڈ لوڈ کرنے پر حسب سابق 25 روپے کا ٹیکس کا ٹ رہے ہیں جبکہ چیف جسٹس پاکستان کے حکم پر پاکستان میں 100 روپے کے لوڈ پر بیلنس پورا 100 ایک سو روپے آتا ہے یہ کشمیری عوام کے ساتھ ساتھ سراسر زیادتی ہے اور چیف جسٹس کے حکم کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں بھی آتا ہے تمام موبائیل فون کمپنیوں کے صارفین کا کہنا ہے کہ یہ دوہرا معیار اور ناانصافی ہے از خود نوٹس لے کر آزادکشمیر سے بھی ٹیکس ختم کراکے کشمیری عوام کو بھی سہولت دی جائے




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved