تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

مغربی سرحد پر پاکستان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرے: امریکا


واشنگٹن(نیو زڈیسک) امریکا نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا۔ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ مغربی سرحد پر پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، پاکستان طالبان اور حقانی گروپ کیخلاف دوبارہ کارروائی کرے، جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزیرخارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چند ہفتے پہلے پاکستانی قیادت سے ملاقات ہوئی، پاکستان کو واضح کر دیا ہے امریکا کی جنوبی ایشیا پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، امید ہے پاکستان کو جو ہدف دیا وہ اسے پورا کرے گا۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا سعودی عرب جمال خشوگی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے، جمال خشوگی کی ہلاکت، حقائق کا پتا چلائیں گے، قتل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرےمیں لائیں گے۔ انہوں نے کہا تحقیقات سے متعلق دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، جمال خشوگی کے معاملے پر کانگریس سے مشاورت کریں گے، قتل میں ملوث افراد کے ویزے منسوخ کیے جائیں گے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved