تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

طیب اردوان کا سعودی عرب سے جمال خشوگی کی باقیات سامنےلانے کا مطالبہ


اسلام آباد(نیو زڈیسک) ترکی کے صدر طیب اردوان نے سعودی عرب سے صحافی جمال خشوگی کی باقیات سامنےلانے کا مطالبہ کر دیا، ترک صدر کا کہنا ہے کہ خشوگی کے قتل کا حکم دینے والے کا نام بھی سامنے لایا جائے۔انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ جمال خشوگی کو قتل کرنے کا حکم دینے والے کوسامنے لایا جائے اور باقیات کی جگہ کے بارے میں بھی بتایا جائے۔صدر اردوان کے مطابق ترکی کے پاس اس کیس سے متعلق مزید معلومات بھی ہیں، انھوں نے کہا کہ گرفتار کئے گئے 18 لوگوں کو جانتے ہیں کہ خشوگی کا قتل کس نے کیا، مجرم بھی ان میں سے ہیں اس لیے وہ تفصیل نہیں بتا رہے۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ ان 18 افراد کو ترکی میں داخل ہونے کا حکم کس نے دیا، طیب اردوان کے مطابق ترک پبلک پراسیکیوٹر استنبول کے پراسیکیوٹر سے اتوار کو ملاقات کریں گے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved