تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

ٹرمپ کے مخالفین کو پائپ بم ملنے کا سلسلہ رکا نہیں


اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکی صدر کے مخالفین کو پائپ بم ملنے کا سلسلہ رکا نہیں،ہالی ووڈ میگا اسٹار رابرٹ دی نیرو اور سابق نائب امریکی صدر جوبائیڈن کو بھی پارسل بم بھیجے گئے۔۔نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کوجلد گرفتار کرلیں گے۔ایف بی آئی حکام کے مطابق کچھ پیکج امریکی پوسٹل سسٹم کے ذریعے بھیجے گئے۔اس سے قبل سابق صدر اوباما،بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن سمیت کئی ڈیموکریٹس کے گھروں اور ٹائم ورنر سینٹرسے دھماکا خیز مواد برآمد کئے گئے۔وسط مدتی انتخابات سے پہلے اہم شخصیات کے دفاتر اور گھروں سے بم ملنے پرسیاسی صفوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔نیویارک میں گزشتہ روز دو بار آسکر ایوارڈ جیتنے والے فلم ساز اور اداکار رابرٹ دی نیرو کی پراڈکشن کمپنی کو مشتبہ ڈیوائس موصول ہوئی جس کے بعد دو مشتبہ بم سابق نائب امریکی صدر جوبائیڈن کو بھی بھیجے گئے۔امریکی میڈیاکے مطابق ایف بی آئی،امریکی سیکرٹ سروس اور دیگر ایجنسیوں کے سیکڑوں اہلکار معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔نیویارک پولیس چیف کا کہنا ہے کہ معاملے میں ملوث افراد کی شناخت کرکے انھیں جلدگرفتار کرلیں گے۔چار دنوں کے دوران ٹرمپ مخالف معروف شخصیات کو 10 دیسی ساختہ بم اور دیگر مشتبہ دھماکا خیز ڈیوائسسز بھیجی گئیں ہیں ۔ترجمان وائٹ ہاؤس بم بھیجنے کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ سارے بم ایک ہی شخص نے بھیجے۔ اس واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved