تازہ ترین  
منگل‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2018

یہودی عبادت گاہ پر حملےکا ذمہ دار میڈیا ہے، ٹرمپ


اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےیہودی عبادت گاہ پرحملےکاذمےدارمیڈیا کو قراردےدیا۔سوشل میڈیاپرجاری پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناتھاکہ امریکامیں بڑھتےغصےکی وجہ میڈیاکی غلط اورغیرذمہ دارانہ رپورٹنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹا نیوزمیڈیاعوام کا دشمن ہے، کھلی اورواضح دشمنی کو روکنا اورخبر کودرست اورمنصفانہ انداز میں پیش کرنا ہوگا اس سے غصے اور نفرت کی آگ کوروکا جاسکتاہے۔واضح رہے کہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں یہودیوں کی عبادت گاہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved