تازہ ترین  
بدھ‬‮   14   ‬‮نومبر‬‮   2018

امریکہ نے روس پر مزید پابندیاں عائد کردیں


اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکہ نے 2 یوکرینی اور ایک روسی افسر کے علاوہ9 دیگر روسی اداروں پر نئی پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان نئی پابندیوں کا نفاذ روس کی جانب سے یوکرینی علاقے کریمیا پر قبضے اور اس قبضے سے فائدہ حاصل کرنے کے اقدامات کے تناظر میں عمل میں آیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کریمیا پر روسی قبضے کے خلاف اقدامات اٹھائے جاتے رہیں گے۔واضح رہے کہ روس نے عسکری مداخلت کے ذریعے مارچ 2014 میں یوکرینی علاقے جزیرہ نما کریمیا پر قبضہ کر لیا تھا۔ بعد میں ایک متنازعہ ریفرنڈم کے ذریعے اس روس کا حصہ بنا دیا گیا تھا۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں


کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved