کشمیریوںکی قربانیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیرزندہ ہے،عدیل آسی
  8  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

لوٹن( پ ر) تحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے صدر عدیل احمد آسی تین روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں لوٹن ائیرپورٹ پر تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف، ڈپٹی جنرل سکریٹری چوہدری لقمان زاہد، سائوتھ زون کے صدر چوہدری زاہد اقبال ، لوٹن برانچ کے صدر چوہدری محمد رمضان ، القدس مغل اور یاسر عالم نے ان کا استقبال کیا۔ سنیئر نائب صدر چوہدری محمد شریف کی جانب سے دیئے گئے استقبالے سے خطاب کرتے ہوئے عدل احمد آسی نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیوں کے نتیجے میں مسئلہ کشمیر عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بنا ہے بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں فوجی جرنیل بھی مودی سرکار کو مشورہ دے رہے کہ مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل پر توجہ دی جائے سفارتی محاذ پر کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے بھارت کو ہر جگہ بے نقاب کیا ہے یورپین ممالک میں تحریک کشمیر یورپ کی سرگرمیاں بڑ رہی ہیں اور ڈنمارک میں کام تیزی سے آگے بڑ رہا ہے اور پوری ٹیم یکسوئی کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ چوہدری محمد شریف نے کہا ہے بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈے کشمیریوں کی جد و جہد کو ختم نہیں کرسکے سید علی گیلانی اور دیگرحریت قیادت ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں اور بھارت حریت قیادت کو جس طرح ہراساں کر رہا ہے اس سے وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا۔ عدیل احمد آسی اپنے دورہ برطانیہ کے دوران تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی اور دیگر مرکزی قائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور تحریک آزاد کشمیر کے حوالے سے مختلف پہلوں پر غورو غوص اور مشاورت کی جائے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved