برمنگھم کمیونٹی فورم کے قیام خوش آئندہے،سجاول خان حیدر
  8  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل برمنگھم کے سکریٹری سجاول خان حیدر خیل نے برمنگھم کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے برمنگھم کمیونٹی فورم کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ برمنگھم میں کمیونٹی کے فیونرل ، تدفین اور کارنر قبرستان کی جگہ کے بے شمار مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت اس فورم سے کمیونٹی کی بڑی توقعات وابستہ ہیں ماضی میں کتنے فورم معرض وجود میں آئے لڑائی جھگڑے اور مفاد پرستی کی سیاست کی نظر ہوگئے اور کمیونٹی کا کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوا۔ مسلمانوں کے اندر جذبہ خدمت پیدا کرنے کی ضرورت ہے مفادات نے شدید نقصان پہنچایا ہے اور کمیونٹی کے تمام طبقہ فکر کے لوگوں کو اس کمیونٹی فورم کی بھر حمائت اور تعاون کرنا چاہے۔ انہوں نے کہا پاکستانی کمیونٹی کے مقابلے میں دیگر کمیونٹی نے اپنی کمیونٹی کی سہولت کے لیے بیشمار کام کیے مگر پاکستانیوں کی کارکردگی صفر ہے پاکستان کی سیاست اور برادری ازم راستے میں رکاوٹ ہے اس سے بالا تر ہو کر خدمت کرنے ضرورت ہے پاکستانی پارٹیوں کی برانچوں نے پاکستان میں کچھ نہیں دیا اور یہاں بھی گندگی پھیلائی جارہی ہے ان سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے نئی نسل ان سے بیزارہے سجاول خان نے کہا کہ کمیونٹی کے اندر اتحاد اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے برطانیہ جیسے جمہوری ملک میں مسائل کو حل کرانا مشکل نہیں ہے برمنگھم سٹی میں بیس پاکستانی کشمیری مسلم کونسلرز ہیں ان کو حالات پر توجہ دلانے کی ضرورت ہے کمیونٹی کی خدمت کے جو بھی کام کرئے اس کے ساتھ تعاون کرنا چاہے اور جو لوگ صرف اپنی سیاست چمکانے اور مفاد کے کمیونٹی کو استعمال کرتے ہیں ان کی حوصلہ شکنی کرنے چاہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved