اقتدارمیں آکرزلزلہ متاثرین کے مسائل حل کرینگے،بیرسٹرسلطان
  8  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

اسلام آباد( پ ر )آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا 8 اکتوبر2005 ء کے زلزلے سے جو تباہی ہوئی تھی آج تک کسی بھی حکومت نے متاثرین کی بحالی کے لئے کام نہیں کیا۔ بیرون ملک سے آئی ہوئی امداد بھی کرپشن کی نظر ہو گئی اور جتنے بھی منصوبے شروع کیے گئے تھے ابھی تک نا مکمل ہیں۔ کسی بھی حکومت نے اس طرف توجہ نہیں دی۔ آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت تھی وہ وفاقی حکومت سے فنڈز لے سکتے تھے لیکن وہ بھی اس سلسلے میں کوئی کام نہ کر سکے۔ عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔ہم متاثرین زلزلہ کو یقین دلاتے ہیں کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکرانکے مسائل حل کرائے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں آزاد کشمیر کے زلزلہ متاثرین کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کے عوام نے زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی تاہم آنے والی حکومتوں نے انکے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی۔ پی ٹی آئی کشمیر اقتدار میں آکر زلزلہ متاثرین کے مسائل خصوصی طور پر حل کرے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved