تارکین وطن چوہدری نثارکی خدمات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں،نازشاہ
  8  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

بریڈ فورڈ (پ ر ) ایم پی ناز شاہ شیڈو منسٹر لیبر پارٹی ،بریڈفورڈ کونسلر چوہدری ارشدحسین نے پنجاب ہائوس اسلام آباد میں سابق وزیر داخلہ چوہدری محمد نثار سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ناز شاہ نے سابق وزیر داخلہ چوہدری محمد نثار کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن کے لیے آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائینگی آپ نے تارکین وطن جو دنیا میں کہیں بھی مقیم ہیں ان کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔آپ کی خدمات کو تارکین وطن قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح آپ نے نادرا کارڈ ،پاسپورٹ کو آن لائن کیا ہے اس پر آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں نادرا اور پاسپورٹ کے آن لائن سسٹم کی وجہ سے تارکین وطن کی کافی مشکلات حل ہوئیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ تارکین وطن کے لیے ہر جگہ آواز بلند کی ہے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری تارکین وطن مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے اپنی بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں برطانوی ایوانوں میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کے دل اپنے ملک کے لیے دھڑکتے ہیں اپنے ملک کے لیے تارکین وطن اپنی خدمات جاری رکھیں گے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved