اسکاٹ لینڈ،قلم قبیلہ گلاسگوکے زیراہتمام مشاعرہ کااہتمام
  8  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

اسکاٹ لینڈ سے(شاہد میر )قلم قبیلہ گلاسگو کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں زبردست مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔مشاعرے میں اسکاٹ لینڈ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے شاعروں نے بھرپور شرکت کی اور اپنا اپنا کلام سنایا، حاضرین محفل نے شاعروں اور شاعرات کی خوبصورت شاعری پر دل کھول کر داد بھی دی۔بعض شاعروں نے خوبصورت نعتیہ کلام پیش کر کے فضا کو درود و سلام کی خوشبو سے معطر کر دیا اور مشاعرے کو چار چاند لگا دیئے۔ مشاعرے کی صدارت مشہور شاعر امتیاز علی گوھر نے کی جبکہ نظامت کے فرائض شاعر محمد اظہر نے ادا کئے ۔شاعروں میں شمشاد غنی ،فرح حسین ، سلیم رضا ،عادل بھٹی،مسعود سلیم زاہد،محمد اظہر،انعام الحق ،میجر ماجد ، شاہد میر، کِشور ثبات اور دیگر نے اپنا اپنا کلام سنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ مشاعرے میں بابائے امن غلام ربانی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔مشاعرے کے آخر میں تمام شعراء کرام اور حاضرین کی تواضع پر تکلف کھانے سے کی گئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved