سی پیک کواناکی بھینٹ نہیں چڑھناچاہیے،بیرسٹرامجد ملک
  8  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

ا و لڈ ھم (پ ر )بیرسٹر امجد ملک نے پاکستان میں آئے دن بدلتی صورت حال پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہم ایسی جگہ جا رہے ہیں جہاں ہمیں بھی نہیں پتہ کے آگے پہاڑ ہے یا کھائی عوامی رائے کا احترام واحد حل ہے باقی حل برے طریقے سے پہلے بھی پٹ چکے ہیں اب بھی انکا مستقبل تاریک ہے۔چھ ماہ میں سپریم جوڈیشل کونسل کو ہر شکایت پر کاروائی مکمل کرنی چاہئے جیسا کہ عدالت عظمی خود سابق وزیراعظم کے کیس میں نیب کو حکم دے رہی ہے اور یہی کام سول ملٹری بیوروکریسی میں بھی شروع ہو جانا چاہیے ۔احتساب احتساب کرنا بڑا آسان لیکن اسے کرنا بڑا مشکل ہے کیونکہ انصاف کے اصول ہمارے مزاج کے ساتھ بدلتے ہیں اور جب احتسابی پہیہ چلتا ہے تو سب بہا لیجاتا ہے ۔عوام آہستہ آہستہ احتساب سب کا کی طرف کھچے چلے جا رہے ہیں کیا یہ ڈکٹیٹرز کے لیے بھی قابل قبول ہوگا تب عوامی عدالت ایسی باتیں پوچھا نہیں کرتی ہم ایسی جگہ جا رہے ہیں جہاں ہمیں بھی نہیں پتہ کے آگے پہاڑ ہے یا کھائی۔جمہوریت اسکا حل ہے لیکن سب اداروں کو اسے اپنانا ہوگا اور سیاسی اور مقتدر حلقوں کو ملکر اسکی آبیاری کرنا ہوگی وگرنا پرانی تنخواہ پر کام کرنا ہوگا اگر آپ خود اپنے وزیراعظم کی سرعام بے توقیر کریں گے تو ریاستی مخالفین کو اس بات سے کس طرح روک سکیں گے اور اس سے ملک کو جو نقصان ہوگا اسکا ازالہ کون کرے گا یہ ہمیں مل کے سوچنا ہے اور ابھی اسکے لئے ہم تیار نہیں اور ہوائی گھوڑے پہ سوار ہیں انا کی قید سے نکل کر یہ کام آسانی سے ہو سکتا ہے لیکن بلی کے گلے میں گھنٹی باندھے گا کون یہی ملین ڈالر سوال ہے۔پاک چائنہ سلک روٹ ایک قومی موقعہ ہے اور دائمی اقتصادی غلامی سے نجات کا زریعہ بھی اسے انا کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیے کیونکہ ریاست کا مفاد ہی سب سے اہم اور مقدم ہونا چاہیے ہم ایشیائی ٹائیگر بنتے بنتے ایکدم نیچے جانا شروع کر دیتے ہیں کرکٹ میں اور ریاستی کام کے طرز میں فرق ہونا چاہیے ہم ملک بھی کرکٹ ٹیم کی طرح چلانا چاہ رہے ہیں جو خطرناک رجحان ہے عوام کی رائے کا احترام ہمیں اقوام عالم میں اگلی صف میں لے جا سکتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved