لندن تانیویارک کے سفر میں اب صرف انتیس منٹ لگیں گے
  8  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن( اوصا ف نیو ز )راکٹ اور کار انٹریپرینیور ایلن مسک نے کہا ہے کہ جلد ہی لوگ ایک سے دوسرے شہر میں منٹوں میں پرواز کر سکیں گے۔ ایلن مسک نے یہ نوید ایڈلیڈ، آسٹریلیا میں ہونے والی انٹرنیشنل آسٹروناٹیکل کانگریس (آئی اے سی) میں سنائی۔ ایک پروموشنل وڈیو کے مطابق لندن سے نیویارک کے سفر میں انتیس منٹ لگیں گے۔ ایلن مسک نے حاضرین کو بتایا کہ ان کا ہدف 2024 میں لوگوں کو مریخ پر بھیجنا ہے۔ ان کی سپیس ایکس کمپنی اس مشن کے سلسلے میں شپس کی تعمیر اگلے سال شروع کرے گی۔ ایلن مسک کا کہنا تھا کہ وہ سپیس ایکس پر ازسرنو اس نقطہ نظر سے توجہ دے رہے ہیں کہ یہ بالکل بی ایف آر نامی گاڑی کی طرز پر کام کرے جو فرم کے موجودہ کام اور سیاروں کے درمیان سفر کر سکے۔ ایلن مسک نے 2016 میں آئی اے سی میں مریخ کے سفر کے عزائم پیش کئے تھے۔ بارہ ماہ بعد وہ مزید تفصیلات کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔ ان کی بی ایف آر جو اگرچہ ابھی بھی بہت بڑی ہے لیکن اب پہلے سے چھوٹی ہو کر 106 میٹر اونچی اور 9 میٹر چوڑی رہ گئی ہے۔ ایلن مسک کا کہنا تھا کہ اصل کے مقابلے میں موجودہ گاڑی قیمت کے لحاظ سے مختلف ہے۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ ہم نے ادائیگی کا طریقہ بھی طے کر لیا ہے جو بہت اہم بات ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved