ورکرزکنونشن برمنگھم کی تاریخ کا شانداراجتماع ہوگا،چوہدری خادم
  8  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم (نمائندہ خصوصی : ربنواز چغتائی) کشمیر پی ٹی آئی مڈ لینڈ کے زیر اہتمام تاریخ ساز اور برطانیہ کا بڑا ورکر کنونشن 22اکتوبر بروز اتوار برمنگھم میں زیر صدارت کشمیر پی ٹی آئی مڈ لینڈ چیف آرگنائزر چوہدری خادم حسین منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور کشمیر پی ٹی آئی کے سربراہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہوں گے روزنامہ اوصاف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چوہددری خادم حسین نے کہا کہ مڈ لینڈ کشمیر پی ٹی آئی کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن برمنگھم کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع اور شاندار ہوگا جس میں نہ صرف مڈ لینڈ پی ٹی آئی بلکہ برطانیہ و یورپ بھر سے پی ٹی آئی کے ورکرز' عہدے داران' کارکن اور اہم ترین شخصیات شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ تحرک انصاف آزاد کشمیر کے سربراہ اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا اور مڈ لینڈ پی ٹی آئی کے زیر اہتمام 22اکتوبر بروز اتوار برمنگھم وکرز کنونشن میں وہ خصوصی خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ برمنگھم کے اس کنونشن کے لئے تمام تر تیاریاں شروع ہیں کنونشن میں کشمیر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے ساتھ مختلف سابق وزراء حکومت ' آزاد کشمیر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے ساتھ مختلف سابق وزراء حکومت آزاد کشمیر' پی ٹی آئی برطانیہ کے تمام زون کے چیف آرگنائزر' سنرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران' کونسلرز اور ممبران برطانیہ پارلیمنٹ بھی خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ برمنگھم کے تاریخ ساز کنونشن میں کشمیریوں کے محبوب قائد بطل حریت سابق وزیراعظم ازاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر اور پاکستان میں کشیدگی اور سیاسی حالات کے ساتھ پارٹی کے لائحہ عمل پر بھی خصوصی خطاب کریں گے۔ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی مڈ لینڈ چوہدری خادم حسین نے کہا کہ برمنگھم کے اس کنونشن میں پی ٹی آئی کے استحکام اور مقبولیت کی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے عالمی برادری کے سامنے بھارتی جارحیت ظلم و بربریت کو بے نقاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف توجہ مبذول کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کشمیر پی ٹی آئی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت اور عمران خان کے ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے جماعت ایک عوامی طاقت بن چکی ہے اور آج پاکستان میں جو تاریخ ساز فیصلہ اور پاکستان کی ترقی کا راستہ ہموار کیا گیا ہے اس کے لئے عمران خان کی محنت اور جدوجہد شامل ہے۔ چوہدری خادم حسین نے کہا آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت ہے ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے اور مسلم لیگ ن دھاندلی کے ذریعے حکومت میں آئی آج آزاد خطہ میں ملم لیگ ن کی حکومت کو عوام نے مسترد کردیا ہے جبکہ پی ٹی آئی دن بدن چٹان کی طرح مضبوط ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد پی ٹی آئی نہ صرف پاکستان بلکہ آزاد خطہ کے اندر اپنی حکومت قائم کرے گی اور یہ کنونشن اس کے لئے بنیادی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا برمنگھم پی ٹی آئی کے کنونشن کے لئے تیاریاں روع ہیں اور عوامی رابطہ مہم بھی ساتھ ساتھ جاری ہے جبکہ سینکڑوں لوگ اس ورکرز کنونشن میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے جارہے ہیں یہ تاریخ ساز پی ٹی آئی کا کنونشن مسئلہ کشمیر کے لئے بھی مفید ثابت ہوگا اور تحریک آزادی کشمیر کو تقویت حاصل ہوگی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved