امت مسلمہ کواتحادواتفاق کاعملی مظاہرہ کرناہوگا،پیرمزمل حسین
  8  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) گزشتہ دنوں پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں خودکش حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں' مسلح افواج اور دیگر سکیورٹی ادارے مادر وطن کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں شہیدوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا ہر صورت رنگ لاتا ہے' پاکستان میں مکمل طور پر امن قائم کرنے کے لئے عوام کو بھی بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا' یہ افسوسناک بات ہے کہ کچھ ملک دشمن عناصر بیرونی طاقتوں اور گنے چنے اندرونی ہاتھوں کے ناپاک عزائم کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں جس طرح شہداء کربلا نے یزیدی قوتوں کے آگے حق و سچ کی خاطر جانوں کے نذرانے دیئے اور اسلام کو تاقیامت زندہ کردیا اسی طرح دہشت گرد جو کہ یزید کا کردا دا کررہے ہیں جلد جہنم واصل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار پیر سید مزمل حسین شاہ جماعت نے شاہ چراغ اکیڈمی مانچسٹر میں سانحہ کربلا بارے رکھی گئی ایک روحانی اور روح پرور شہداء کانفرنس کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام امن پسند مذہب ہے اس کی صحیح تصور کشی دنیا کے سامنے پیش کرنا علماء کرام اور سب مسلمانوں کی ذمہ داری ہے ایسا کرنے سے ہی اسلام دشمن طاقتوں کو شکست دی جاسکتی ہے۔ امت مسلمہ کو تمام تفرقات' فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ لائحہ عمل کو اپناتے ہوئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اگر تقسیم کا عمل جاری رہا تو پھر مصائب کے گرداب سے نکلنا مشکل ہوگا۔ سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا کہ مسلمانوں کے لئے حضرت امام حسین نے جس طرح اسلام کی سربلندی کے لئے یزید کے آگے جھکنے کی بجائے شہادت کو قبول کیا اور اسی وجہ سے تاقیامت اسلام زندہ رہے گا۔ اب بھی دنیا بھر کے مسلمان سخت آزمائش سے گزر رہے ہیں حق و سچ کے لئے ہم سب کو کھڑے ہونا ہوگا تاکہ یزیدی قوتوں کو شکست دی جاسکے۔ سید جاوید شاہ ' چوہدری محمد نواز' الحاج محمد خان و دیگر نے کہا شہداء کانفرنس کے انعقاد سے نوجوان نسل میں جذبہ شبیری بیدار کرنا اور اہل بیت سے محبت و عقیدت بارے تعلیمات دینے کا جذبہ اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ دین اسلام کی بہتر خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کا مفید شہری ثابت ہوں اور مستقبل کے معمار ہوں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved