قرآن کی تلاوت،اللہ کی عبادت کومعمول بنالیں،پیرحق خطیب
  8  اکتوبر‬‮  2017     |     یورپ

برمنگھم (نمائندہ خصوصی ربنواز چغتائی) دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کوٹلی ستیاں کے سجادہ نشین پیر حق خطیب حسین علی بادشاہ نے کہا ہے کہ میدان کربلا میں امام عالی مقام حضرت امام حسین نے یزید کی بیعت کی بجائے سر کٹوا کر ثابت کردیا کہ دین اسلام پر ایمان رکھنے والے اپنا سر اﷲ تبارک تعالیٰ کی ذات کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکا سکتے اور امام عالی مقام حضرت امام حسین نے شہادت کو قبول کرلیا لیکن یزیدی لشکر کے سامنے کلمہ حق سولی کی نیز پر بلند کردکھایا۔ ان خیالات کا اظہار کا اظہار انہوں نے برمنگھم کے نیو بنگلی ہال میں شہداء کربلا کانفرنس سے اپنے خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ شہداء کربلا کانفرنس میں حق خطیب حسین علی بادشاہ کے مریدوں اور دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے ساتھ عقیدت مندوں نے ہزاروں کی تعداد میں اپنی شرکت سے کانفرنس کو مثالی اور یادگار بنا دیا۔ اﷲ کے پاک کلام اور نعت رسول مقبولۖ سے شروع ہونے والی برطانیہ کی تاریخ میں سب سے بڑی اس شہداء کربلا کانفرنس میں نقابت کے فرائض افتخار حسین رضوی نے ادا کئے جبکہ انتظامی امور میں راجہ آفتاب خان (مانچسٹر) اور ان کے ساتھیوں نے احسن انداز میں ادا کئے اور مریدین اور عقیدت مندوں کے لئے لنگر کا بہترین انتظام کیا گیا۔ دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کوٹلی ستیاں پاکستان سجادہ نشین پیر حق خطیب حسین علی بادشاہ نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے اور انسان تو انسان اﷲ تعالیٰ کی کسی بھی مخلوق پر ظلم و تشدد اور جبر کی اسلام میں قطعاً کوئی گنجائش نہیں آج کے موجودہ دور کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہمارے لئے چیلنجز موجود ہیں لیکن امام عالی مقام حضرت امام حسین کی شہادت ہمارے سامنے زندہ مثال ہے۔ کلمہ حق پر کوئی سودے بازی نہیں اور دین اسلام کے اصولوں اور اسوہ حسنہ آخری نبی حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکون دل اور اپنی دنیا و آخرت کو سوارنے کے لئے اﷲ تعالیٰ کے پاک کلام کی تلاوت کو اپنی زندگیوں کے اندر معمول بنا کر زیادہ سے زیادہ اﷲ تعالیٰ کی عبادت کریں۔ کانفرنس سے برطانیہ بھر کے جید علماء کرام کی تعداد موجود تھی جبکہ پاکستان کے معروف مشہور نعت خوان سید الطاف حسین شاہ کاظمی' حافظ رضا احمد قادری' حافظ ناصر خان نے اپنے مخصوص انداز میں ہدیہ نعت پیش کی کانفرن رات دیر تک جاری رہی جبکہ پیر حق خطیب حسین علی بادشاہ نے مختلف امراض کے لوگوں کو دم کیا اور تعویزات بھی دیئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved